چاول کو پیس لیں اور پھر خشک کر کے بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں، ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال یقینی بنالیں گے

خواتین اگر دن میں اپنے لیے گھر میں 5 سے 10 منٹ نکال لیں تو پارلر جائے بغیر ہی گھر میں بنائے گئے وائٹنگ ماسک اور کریم سے اپنی جلد کو صحت مند، چمکدار اور گورا کرسکتی ہیں کیونکہ جو نسخہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس میں چاول کا استعمال ہوگا اور اس سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور اسکن بھی روشن ہوگی ۔

بنانے کا طریقہ

* ایک کپ چاول لیں۔
* اس کو اچھی طرح دھولیں اور صاف پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
* پھر اس کو تھوڑی دیر فریچ میں رکھ دیں۔
* پھر اس کو کسی بھی پلیٹ میں نکالیں اور دھوپ میں خشک کرلیں۔
* اس کو خشک ہونے میں اور پاؤڈر کی شکل اختیار کرنے میں کم از کم ایک دن لگے گا۔
* جب یہ خشک ہوجائے تو اس کو دوبارہ گرینڈ کریں۔
* چاول کا پاؤڈر تیار ہے۔

چاول کی کریم بنانے کا طریقہ

* چاول کا پاؤڈر ایک چمچ لیں۔
* اب اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں اور مکس کرلیں۔
* کریم تیار ہے۔
* اس کو دن میں میں ایک بار لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔
* اگر آپ کی جلد ڈرائی ہے تو آپ اس کریم میں بادام کے تیل کے چند قطرے بھی شامل کرسکتی ہیں۔
* یا پھر اس کو دھونے کے بعد جلد ڈرائی محسوس ہو تو بھی جلد پر بادام کا تیل لگا سکتی ہیں۔

چاول کا وائٹنگ فیس ماسک بنانے کا طریقہ

* ایک چمچ چاول کا پاؤڈر لیں۔
* اس میں ایک چمچ دودھ شامل کریں۔
* آدھی جمچ ایلوویرا جیل شامل کریں۔
* اب اچھی طرح مکس کریں۔
* فیس ماسک تیار ہے۔
* اس کو اب دن میں ایک بار چہرے پر برش کی مدد سے لگائیں اور خشک ہوجائے تو سادے پانی سے دھولیں۔
* چند ہی دن میں آپ کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور چہرے پر تازگی آجائے گی۔

Chawal Ke Powder Ka Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chawal Ke Powder Ka Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Ke Powder Ka Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faisal  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6802 Views   |   26 Jan 2022
About the Author:

Faisal is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faisal is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چاول کو پیس لیں اور پھر خشک کر کے بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں، ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال یقینی بنالیں گے

چاول کو پیس لیں اور پھر خشک کر کے بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں، ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال یقینی بنالیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول کو پیس لیں اور پھر خشک کر کے بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں، ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال یقینی بنالیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔