مچھر آئیں گے نہیں تو کاٹیں گے کیسے۔۔ ڈینگی مچھر کو گھر سے بھگانے والے 4 عام پودے

آج کل مچھروں سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں کا مسئلہ ہر گھر میں سر اٹھا رہا ہے۔ ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، اور ہر ممکن کوشش کے باوجود مچھر جیسے ضدی مہمان ہمارے گھروں سے جانے کا نام نہیں لے رہے۔ مچھر دور بھگانے کے لیے بازار میں کئی مصنوعات دستیاب ہیں جیسے کوائل، کریمیں اور مچھر بھگانے والی مشینیں، لیکن ان کے استعمال کے ساتھ ساتھ ضمنی اثرات کے خدشات بھی منڈلاتے رہتے ہیں۔ ایسے میں ہمیں قدرتی اور محفوظ طریقوں کی ضرورت ہے، جو نہ صرف مچھروں کو دور رکھیں بلکہ ہمارے گھروں کو بھی خوشبودار اور خوبصورت بنائیں۔

آئیے جانتے ہیں چند ایسے جادوئی پودوں کے بارے میں جو نہ صرف مچھروں کو بھگا سکتے ہیں بلکہ آپ کی بالکنی کی زینت بھی بڑھا دیں گے۔

1. لیمن گراس - مچھر بھگانے کا فطری سپاہی

لیمن گراس اپنی منفرد خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے جو مچھروں کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مچھر مار مصنوعات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بالکنی میں لیمن گراس کا پودا لگانے سے مچھروں کی آمد رک سکتی ہے، اور آپ کو قدرتی خوشبو والا فضا ساز بھی مل جاتا ہے۔

2. میری گولڈ - خوبصورتی اور حفاظت کا امتزاج

میری گولڈ نہ صرف بالکنی کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مچھروں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ مچھروں کے علاوہ دیگر چھوٹے موٹے کیڑے بھی اس پودے کی موجودگی سے پریشان ہو کر گھر سے دور رہتے ہیں، یوں آپ کا گھر قدرتی طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔

3. لیوینڈر - خوشبو اور سکون کے ساتھ مچھر سے حفاظت

لیوینڈر کی خوشبو جہاں آپ کے ذہن کو سکون پہنچاتی ہے، وہیں یہ مچھروں کے لیے موت کی طرح ہے۔ اپنی بالکنی میں لیوینڈر کا پودا لگا کر آپ قدرتی خوشبودار روم فریشنر اور مچھر دور بھگانے کا بہترین ذریعہ پا سکتے ہیں۔

4. پودینہ - ذائقہ اور حفاظت کا دوگنا فائدہ

پودینے کی چٹنی تو آپ نے کئی بار کھائی ہوگی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینہ مچھر بھگانے میں بھی بہت کارگر ہے؟ بالکنی میں پودینے کا پودا لگائیں، یوں نہ صرف آپ کو تازہ پودینہ ملے گا بلکہ مچھر بھی آپ کے قریب نہیں آئیں گے۔

تو پھر دیر کس بات کی؟ آج ہی اپنی بالکنی کو ان جادوئی پودوں سے سجائیں اور مچھروں کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہیں۔

Mosquito Repellent Plants

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mosquito Repellent Plants and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mosquito Repellent Plants to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   481 Views   |   25 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مچھر آئیں گے نہیں تو کاٹیں گے کیسے۔۔ ڈینگی مچھر کو گھر سے بھگانے والے 4 عام پودے

مچھر آئیں گے نہیں تو کاٹیں گے کیسے۔۔ ڈینگی مچھر کو گھر سے بھگانے والے 4 عام پودے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھر آئیں گے نہیں تو کاٹیں گے کیسے۔۔ ڈینگی مچھر کو گھر سے بھگانے والے 4 عام پودے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔