شہد کھائیں اور بیماریاں دُور بھگائیں

دنیا بھر میں 20 ہزار سے زائد مکھیاں پائی جاتی ہیں، جن میں سے واحد مکھی مدھو مکھی ہے جو شہد نکالتی ہے، یہ پھولوں سے رس چوس کر شہد نکالتی ہے اور اس شہد کو آپ سالوں بھی رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں یہ کبھی خراب نہیں ہوتا۔
ایک پروگرام میں مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ بتاتے ہیں کہ شہد ایک ایسی نعمت ہے کہ اس کے استعمال میں ہزاروں بیماریوں کا علاج ہے، اس میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

شہد کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال

• اگر صبح سویرے 2 کھانے کے چمچ شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر پیا جائے تو میٹابولزم تیز ہو جاتا ہے قدرتی توانائی اور طاقت آتی ہے اور تھکن کا احساس نہیں ہوتا۔

• اگر بچہ رات میں اچانک اُٹھ کر رونے لگے تو اسے روزانہ شہادت کی انگلی سے شہد چٹا دیں رونا بند کر دے گا اور سو جائے گا کچھ ہی دنوں میں اچانک اُٹھ کر رونا بھی چھوڑ دے گا۔

• نہار منہ اگر شہد اور لیموں کا رس نیم گرم پانی میں ملا کر پیا جائے تو اس سے وزن بہت تیزی سے کم ہو جاتا ہے اس کے مستقل استعمال سے جسم کی اضافی چربی پگھل جاتی ہے۔

• زخم اگر بھر نہ رہا ہو تو اس پر شہد لگائیں اور پٹی باندھ دیں زخم بھر جائے گا۔

• پیٹ خراب ہونے کی صورت میں مستقل شہد کا استعمال کریں پیٹ ٹھیک ہو جائے گا۔

• شہد میں پسی ہوئی دارچینی ملا کر کھانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے۔

• اگر شدید کھانسی ہو اور کسی صورت آرام نہ آئے تو 6 سے 8 عدد لونگ کو توے پر بھون کر اسے پیس لیں اب اسے شہد میں ملا کر نیم گرم شہد اور لونگ کے 2 چمچ کھا لیں کھانسی ٹھیک ہو جائے گی۔

• اگر چھوٹے بچوں کو کھانسی ہو تو شہد میں نمک ملا کر ایک چمچ کھلا دیں کھانسی دور ہو جائے گی۔

• جھریاں اور جھائیاں دور کرنے کے لئے ایک ٹماٹر کو آدھا کاٹ کر اس کے اوپر شہد کا ایک چمچ ڈالیں اور اس سے چہرے کا مساج کریں تو جلد جوان ہو جائے گی یہ اینٹی ایجنگ کمال رکھتا ہے۔

Honey Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Honey Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Honey Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2654 Views   |   18 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

شہد کھائیں اور بیماریاں دُور بھگائیں

شہد کھائیں اور بیماریاں دُور بھگائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد کھائیں اور بیماریاں دُور بھگائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔