“اپنے شوہر کی امتحان کی تیاریوں میں مدد کرنے کے لیے لوگوں کے گھر ماسی بن کے کام کیا۔ لوگوں کے گھر جا کے برتن دھوتی اور گھر صاف کرتی تھی۔ ساری محنت اس لئے کرتی تھی شوہر کے لئے کتابیں اور نوٹس خرید سکوں اور وہ جیسے ہی افسر بنا سب سے پہلے مجھے ہی چھوڑ کر چلا گیا“
یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی ممتا کا جن کے شوہر نے بیوی کی وفا اور برسوں کے تعلق کو ایک ہی جھٹکے میں توڑتے ہوئے بے وفائی کی انتہا کردی اور دوسری شادی کرلی۔
ممتا نے بتایا کہ ان کی شادی محبت کی تھی اور شادی کے وقت ان کے شوہر کامرو گریجویٹ تھے لیکن ان کے پاس نوکری نہیں تھی جبکہ ممتا نے شوہر کی مدد کرنے کی ٹھانی اور اس کے لئے گھر گھر جا کر برتن جھاڑو کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ البتہ شوہر جیسے ہی کمرشل ٹیکس آفیسر بنا اس نے سب سے پہلے ممتا کو ہی چھوڑ دیا۔
ممتا کا کہنا ہے کہ کامرو سے ان کی دوسری شادی ہے کیونکہ ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی تھا جس کا انتقال بھی 15 برس کی عمر میں ہوگیا اور اب ممتا کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے۔ ممتا نے کامرو پر کیس بھی کردیا ہے۔
دوسری طرف کامرو نے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ ممتا ان کی بیوی ہیں البتہ وہ نہ وہ ان کے ساتھ رہنا چاہتا ہے نہ ہی انھیں ماہانہ خرچہ دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک کہانی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے پچھلے دنوں وائرل ہونے والی جیوتی موریہ کی کہانی سے مماثل قرار دے رہے ہیں جنھوں نے افسر بنتے ہی شوہر کو چھوڑ دیا تھا۔ رشتوں کی یہ بے اعتباری بلاشبہ افسوسناک ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Ne Dhoka De Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Ne Dhoka De Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.