Arij Fatyma Becomes Hijabi Share Struggles
ڈرامہ "حسد" سے لاکھوں دل جیتنے والی اداکارہ اریج فاطمہ، آج ایک مختلف ہی روش پر گامزن ہیں۔ 2019 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر انہوں نے زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا — ایک ایسا باب جس میں شہرت کی چکاچوند کی جگہ روحانیت اور سکون نے لے لی۔
2017 میں ڈاکٹر عزیر علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اریج، شادی کے بعد ہالینڈ منتقل ہو گئیں جہاں وہ اب اپنے دو ننھے شہزادوں کی ماں بن کر ایک پُرسکون خاندانی زندگی گزار رہی ہیں۔
حالیہ دنوں، اریج نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مکمل حجاب میں نظر آئیں۔ اس پوسٹ کو عنوان دیا گیا "نئی شروعات" لیکن یہ صرف ایک لباس کی تبدیلی نہیں تھی یہ دل کی گہرائیوں سے نکلنے والا ایک روحانی اعلان تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں دل کی بات کہی، "جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے خود کو میرا رہنما سمجھ لیا۔ انباکس میں نصیحتوں اور تبصروں کی لائن لگ گئی۔ لیکن میں صرف وہی کروں گی جو میرا دل اور میری رب کی ہدایت مجھے بتائے گی۔"
ان کا مزید کہنا تھا، "حجاب لینے کے لیے نہ مجھے کسی کی اجازت چاہیے، نہ رائے۔ یہ میرے اور میرے رب کے درمیان کا معاملہ ہے۔ ماشاءاللّٰہ، لا قوۃ الا باللّٰہ!"
اریج کی اس روحانی تبدیلی نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا۔ کچھ مداح ان کے عزم سے متاثر نظر آئے، تو کچھ نے اپنی آراء کو تنقید کے رنگ میں ڈھالا۔ لیکن ایک بات طے ہے،اریج اب پہلے سے کہیں زیادہ پُراعتماد، پُرسکون اور اپنے رب کے قریب دکھائی دے رہی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arij Fatyma Becomes Hijabi Share Struggles and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arij Fatyma Becomes Hijabi Share Struggles to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.