زیتون دنیا کا بہترین پھل ہے اور اس سے کشید کیا جانے والا تیل اس کرہ ارض کا سب سے صحت بخش تیل ہے۔ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے لازمی قرار دیئے جاتے ہیں۔اس میں وٹامن کے،ای، صحت بخش
چکنائیاں،سوڈیم،پوٹاشییم اور آئرن پائے جاتے ہیں۔مگر اس تیل کو استعمال کرنے کے لئے کچھ احتیاط نہایت ضروری ہے ورنہ یہ تیل بھی عام تیل کی طرح ثابت ہو گا۔آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ زیتون کا تیل ہمیشہ گہرے سبز رنگ کی بوتل میں ہی کیوں پیک کیا جاتا ہے اس کی وجہ کیا ہے اور اسے گھر میں کہاں رکھنااور کتنے عرصے میں استعمال کرلینا چاہئے، اور کس طرح آپ اس کی مکمل صحت بخش خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے اور تازہ رکھ سکتے ہیں، کیونکہ روشنی،ہوا، اور گرمی یہ سب روغن یتون کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ وہ تمام سوالات ہیں جن کا جواب یہاں دیا جارہا ہے۔
روشنی سے بچائیں
زیتون کے تیل کو گہرے رنگ کی بوتل میں اس لئے رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ تیل حساس خصوصیت رکھتا ہے یہی وجہ روشنی اس تیل کے غذائی اجزاء کی ا فادیت اور اس کی تازگی گوکم کرنا شروع کر دیتی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اسے ہمیشہ روشنی سے دور گہری جگہ پر رکھیں۔
تیل کو ہمیشہ اس اصلی بوتل میں رکھیں
تیل خریدتے وقت جس بوتل میں موجود ہوتا ہے اسے اسی میں رہنے دیں کسی دوسری بوتل یا جار میں منتقل نہ کریں،کیونکہ اس بوتل کا ڈھکن اسی مناسبت سے تیار کیا جاتا ہے کہ یہ اچھی طرح سے بند کیا جاسکے اور اس میں کسی بیرونی شے کا گز نہ ہو تا تاکہ یہ اپنے صحت بخش اجزاء کے ساتھ آپ کی صحت بھی بہتر بنائے۔
مناسب درجہ حرارت میں رکھیں
اکثر دیکھا گیا ہے ایسے افراد جو ہر کھانے میں زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اسے کچن میں چولہے کے پاس رکھتے ہیں تاکہ فوراً استعمال میں لایا جاسکے۔لیکن وہ یہ نہیں جاتے کہ گرمی اس تیل کی افادیت نہ صرف کم کردیتی ہے بلکہ اسے خراب کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی اسی طرح کم درجہ حرارت جیسے فریج میں رکھنے سے یہ کرسٹل کی شکل اختیار کر لے گا اور اس میں موجود اہم وٹامنز اور منرلز ضائع ہو جائیں گے۔زیتون کے تیل کے لئے جو درجہ حرارت تجویز کیا جاتا ہے وہ دس سے بیس ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیا ن ہونا چاہئے،اس سے زیادہ یاا س سے کم درجہ حرارت اس تیل کی افادیت کم کر دیگا۔
ہوا سے بچائیں
جب ایک بار آپ اس تیل کی بوتل کو کھول لیں تو اسے فوراً ہی اچھی طرح بند کر دیں یہ جتنی دیر کھلی رہے ہوا اس داخل ہو کر اس کی اوپری سطح پر جمع ہو جائے گی اور آکسیڈیشن کا عمل شروع ہو جائے گا کیو نکہ آکسیجن کو موجودگی میں یہ تیل آکسیڈائیٹ ہونا شروع کر دیتا ہے۔اور اس میں شامل اجزاء اپنی افادیت کھو دیتے ہیں۔
جتنی جلدی ممکن ہو استعمال کر لیں
جب بھی ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل خریدیں،بوتل پر درج تاریخ ضرور پڑھیں یہ کب تیار کیا گیا ہے اور کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے،چونکہ یہ ایک بار کھلنے پر کسی حد تک اصلی حالت میں نہیں رہتا تو اسے جتنی جلدی ممکن ہو اسے استعمال میں لے آئیں اختتامی تاریخ کا انتظار نہ کریں اکثر گھرانوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ مہنگا ہونے کی بنا پر اس تیل کو کسی حاص وقت یا تقریب میں استعمال کے لئے محفوظ رکھتے ہیں اور عام دنوں میں اس کا استعمال نہیں کرتے ایسا نہیں کریں کوشش کریں اسے زیادہ تعداد میں نہ خریدے، ہمیشہ چھوٹی بوتل خریدیں تاکہ وہ جلد استعمال کی جاسکے اور ختم ہونے دوبارہ لے لی جائے تاکہ آپ کو ملے اس صحت بخش تیل کی بھر پور غذائیت اور ذائقہ۔
نوٹ: یہ تمام احتیاط ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل کے لئے دی گئی ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Olive Oil In Ahtiat Ke Sath Istemal Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Olive Oil In Ahtiat Ke Sath Istemal Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.