وہ گِری اور منہ سے جھاگ آنے لگا۔۔ سعدیہ امام کی کون سی غلطی ان کی بیٹی کے لیے خطرناک بیماری کی وجہ بنی؟

Sadia Imam Reveals Her Daughter Illness

سعدیہ امام، جو کبھی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور بےحد پُراثر میزبان رہی ہیں، شادی کے بعد 2012 میں جرمنی منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ننھی پری میرب کو جنم دیا۔ آج وہ سَما ٹی وی کے مارننگ شو صبح کا سما میں مدیحہ نقوی کی مہمان بنیں اور اپنی بیٹی کی بیماری سے جڑا ایک دل ہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا—ایک ایسا قصہ جو ہر ماں کو سوچنے پر مجبور کر دے۔

سعدیہ نے بتایا، میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔ میں جرمنی شفٹ ہونے کے فوراً بعد حاملہ ہوئی تھی۔ لیکن جیسے ہی میرب آئی، لوگوں نے فوراً دوسرا بچہ کب کر رہی ہو جیسی باتیں شروع کر دیں۔ آپ نے جب پوچھا کہ کون سی نصیحت الٹی پڑی، تب مجھے احساس ہوا کہ میں غلط مشوروں کی وجہ سے ایک بڑی مشکل میں پھنس گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ، جرمنی میں اگست کے بعد ستمبر، اکتوبر اور نومبر کی ٹھنڈ مشہور ہے۔ ہر کوئی کہہ رہا تھا بچی کو گرم رکھو، میں بھی اسی ڈر میں اسے خوب لپیٹ کر رکھتی رہی۔۔۔ یہ سوچے بغیر کہ ہمارا گھر پہلے ہی ہیٹنگ کی وجہ سے گرم تھا۔ ضرورت سے زیادہ کپڑوں کی وجہ سے اسے بخار ہوا اور فِٹ (مرگی کے دورے) پڑنے لگے۔ میری اپنی نادانی نے اسے نقصان پہنچایا۔

سعدیہ نے مزید کہا، جھاگ اس کے منہ سے نکل رہا تھا، ہم فوراً اسپتال پہنچے۔ اللہ کا شکر ہے عدنان بروقت آ گئے تھے۔ اس کے بعد ڈاکٹرز نے باقاعدہ چیک اپ شروع کروائے۔ اس ایک واقعے کے بعد اسے چار مزید فِٹس آئے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ جب ایک بار ایسے بخار شروع ہوں تو نو سال کی عمر تک دوبارہ ہو سکتے ہیں۔

آخر میں سعدیہ امام نے کہا کہ یہ ساری پریشانی صرف ایک ماں کی بےجا فکر، غلط رہنمائی اور حد سے زیادہ احتیاط کے نتیجے میں ہوئی— اور وہ آج بھی اس لمحے کو یاد کر کے کانپ جاتی ہیں۔

Sadia Imam Reveals Her Daughter Illness

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sadia Imam Reveals Her Daughter Illness and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sadia Imam Reveals Her Daughter Illness to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   414 Views   |   24 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2025)

وہ گِری اور منہ سے جھاگ آنے لگا۔۔ سعدیہ امام کی کون سی غلطی ان کی بیٹی کے لیے خطرناک بیماری کی وجہ بنی؟

وہ گِری اور منہ سے جھاگ آنے لگا۔۔ سعدیہ امام کی کون سی غلطی ان کی بیٹی کے لیے خطرناک بیماری کی وجہ بنی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ گِری اور منہ سے جھاگ آنے لگا۔۔ سعدیہ امام کی کون سی غلطی ان کی بیٹی کے لیے خطرناک بیماری کی وجہ بنی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts