جسم میں یورک ایسڈ پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے بننا شروع ہوتا ہے، پھر یہ ایسڈ خون سے گردوں تک اور گردوں سے پیشاب کے زریعے خارج ہو جاتا ہے، یورک ایسڈ جسم کے مختلف جوڑوں میں کرسٹل کی شکل میں جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اس سے متاثرہ مریض کو جوڑوں کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور چلنا پھرتا مشکل ہو جاتا ہے۔
یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات
گانٹھے پڑ جانا
جوڑوں میں درد ہونا
پیر کے انگوٹھوں میں سوجن
چلنے پھرنے میں شدید مشکل
یورک ایسڈ میں ان چیزوں سے احتیاط کریں
کھانا صرف زیتون کے تیل میں پکا کر کھائیں
تمباکو نوشی سے گریز کریں
بنا چکنائی والا دودھ استعمال کریں
یورک ایسڈ کا علاج
یورک ایسڈ کے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے لیموں کا استعمال بے حد مفید ہے، لیموں میں وٹامن سی اور الکلائن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، لیموں کے عرق میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو فوری کنٹرول کرتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے، اگر آپ چاہیں تو اس محلول میں حسب ذائقہ شہد یا چینی بھی ملا کر استعمال کر سکتے ہیں اس ڈرنک کو صبح نہار منہ چار ہفتہ تک پینے سے جلد فائدہ ہوگا۔