ایکنی سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں ۔۔ رات کو سونے سے پہلے صرف یہ ایک چیزچہرے پر لگائیں

آج کل لوگ چہرے کو سفید کرنے اور مہاسوں کے نشانات کو دور کرنے کے لیے مہنگی بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر میں کیمیکل ہوتے ہیں اور جلد کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ خاس کر نوجوان لڑکیوں کے ساتھ یہ مسائل زیادہ پیش آتے ہیں کہ وہ اپنے چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے طرح طرح کے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ایکنی پمپلز کو لے کر احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اورلوگوں کا سامنا کرنے سے گھبرانے لگتی ہیں۔ان سب چیزوں سے بچانے کے لئے صرف ایک ہی چیز کافی ہے جو کہ ان سب مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ چہرے پر قدرتی چمک لانے اور مہاسوں کو دور کرنے کے لیے رات کو سرسوں کا تیل لگانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

رات کو چہرے پر سرسوں کا تیل لگانے کے 5 فائدے:

خشک جلد سے چھٹکارا حاصل کریں:

سرسوں کا تیل قدیم زمانے سے جلد کو نمی بخشنے کا سب سے مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ جلد کی نمی کو لاک کرکے غذائیت فراہم کرتا ہے اور خشک جلد کی پریشانی کو دور کرتا ہے۔

سرسوں کا تیل مہاسوں کو دور کرے گا:

سرسوں کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ چہرے پر موجود نقصان دہ بیکٹیریا سے لڑنے اور ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سرسوں کا تیل کیل مہاسوں کو ٹھیک کرتا ہے اور جلد کے زخموں کو بھی جلد بھر دیتا ہے۔

جلد کو نکھارتا ہے:

رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا تیل چہرے پر لگانے سے چہرے کی جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے۔ سرسوں کا تیل چہرے پر ٹیننگ، رنگت، داغ دھبوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ جس سے چہرے پر نکھار آتا ہے۔

جلد کی ٹائٹننگ:

سرسوں کا تیل چہرے پر لگانے سے آپ لمبے عرصے تک جوان نظر آسکتے ہیں۔ سرسوں کا تیل چہرے کی جلد کو سخت کرنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح باریک لکیروں، جھریوں اور کھلے مساموں کو کم کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے چہرہ جوان نظر آتا ہے۔

جلد صاف کرتا ہے:

سرسوں کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور اس طرح فری ریڈیکلز سے لڑنے کے علاوہ خراب جلد کو ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ سرسوں کا تیل جلد کے لیے قدرتی ایکسفولییٹر کا کام کرتا ہے۔

Acne Se Nijat Pane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Acne Se Nijat Pane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Acne Se Nijat Pane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2291 Views   |   19 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایکنی سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں ۔۔ رات کو سونے سے پہلے صرف یہ ایک چیزچہرے پر لگائیں

ایکنی سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں ۔۔ رات کو سونے سے پہلے صرف یہ ایک چیزچہرے پر لگائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایکنی سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں ۔۔ رات کو سونے سے پہلے صرف یہ ایک چیزچہرے پر لگائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔