غصے میں لوگوں کا موبائل لے لیا۔۔ منع کرنے کے باوجود عمرہ پر لوگ میری اور اہلیہ کی ویڈیو بناتے رہے! شاہد آفریدی کے ساتھ عمرے کے دوران کیا واقعہ پیش آیا؟

“لوگوں سے غصے میں ان کا موبائل لے لیا لیکن پھر معافی بھی اسی وقت مانگی کیونکہ سامنے اللہ کا گھر تھا۔ میری بیوی مکمل شرعی پردہ کرتی ہے اس کے باوجود لوگ تصویر اور ویڈیو بناتے ہیں یہ بہت غلط طریقہ ہے“

یہ کہنا ہے پاکستان کے لیجنڈ سابق کھلاڑی اور کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا جنھوں نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے ٹاک شو گپ شب میں شرکت کی۔ اس ٹاک شو میں شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ وہ جب بھی بیٹیوں اور اہلیہ کے ہمراہ ہوتے ہیں لوگ چھپ چھپ کر ان کی تصاویر وغیرہ بناتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ عمرہ پر موجود تھے لوگوں نے اس وقت بھی ان کی اور اہلیہ کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کے حق میں نہیں ہیں خاص طور پر تب جب کہ وہ عبادت کے لئے گئے ہوں۔ عمرہ کے دوران انھوں نے لوگوں کو منع کیا لیکن لوگ بات نہیں مان رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں لیکن استعمال کرنے والے کو اتنا شعور ضرور ہو کہ وہ صحیح غلط میں پہچان کرسکے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں تعلیم نہیں ہے وہاں بھی سوشل میڈیا موجود ہے۔ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کی پرائیوسی ختم ہوگئی ہے۔

Shahid Afridi Interview Gup Shab

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahid Afridi Interview Gup Shab and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahid Afridi Interview Gup Shab to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1674 Views   |   20 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

غصے میں لوگوں کا موبائل لے لیا۔۔ منع کرنے کے باوجود عمرہ پر لوگ میری اور اہلیہ کی ویڈیو بناتے رہے! شاہد آفریدی کے ساتھ عمرے کے دوران کیا واقعہ پیش آیا؟

غصے میں لوگوں کا موبائل لے لیا۔۔ منع کرنے کے باوجود عمرہ پر لوگ میری اور اہلیہ کی ویڈیو بناتے رہے! شاہد آفریدی کے ساتھ عمرے کے دوران کیا واقعہ پیش آیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غصے میں لوگوں کا موبائل لے لیا۔۔ منع کرنے کے باوجود عمرہ پر لوگ میری اور اہلیہ کی ویڈیو بناتے رہے! شاہد آفریدی کے ساتھ عمرے کے دوران کیا واقعہ پیش آیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔