Famous Chef Zakir Qureshi Ko Konsi Bemari Thi
گزشتہ شب پاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔
یہ افسوسناک خبر سی ای بی او کمپنی کی جانب سے شیف سمیعہ لہری نے سوشل میڈیا پر دی۔
ان کی اچانک موت کے بارے میں ان کے بھتیجے شایان قریشی کا کہنا تھا کہ، شیف ذاکر کافی عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ڈائلیسز پر چل رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ، اس سے قبل وہ امریکا میں زیر علاج تھے، لیکن وہاں ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔ جس کے بعد وہ ایک ماہ پہلے وطن واپس آگئے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداح شیف ذاکر حسین کے اہل خانہ کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ ان کے چاہنے والے بھی ان کی مغفرت اور دائمی سکون کے لیے دعاگو ہیں۔ ان کے بہت سے عقیدت مند مداح کھانا پکانا سیکھنے کے اپنے تجربے اور شیف سے قیمتی مشورے شیئر کر رہے ہیں۔ شائقین شیف کے لیے دلی خراج تحسین لکھ رہے ہیں۔
شایان قریشی نے جنازے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ، شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Famous Chef Zakir Qureshi Ko Konsi Bemari Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Famous Chef Zakir Qureshi Ko Konsi Bemari Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.