جلے ہوئے ساس پین کو کریں منٹوں میں صاف، جانیں چند ایسے طریقے جو بنائیں آپ کا کام آسان

ہم سب ہی اکثر جلے ہوئے برتنوں جیسے توے اور ساس پین وغیرہ کو صاف کرنے کے لئے گھنٹوں محنت کرتے ہیں اور انہیں رگڑ رگڑ کر ہاتھ خراب کر لیتے ہیں مگر ان کی کالک اور جلے ہوئے داغ صاف نہیں ہوتے، یہاں تک کہ روزانہ استعمال ہونے والے برتن دھونے کے صابن اور ڈش واش لیکوئیڈ بھی کام نہیں آتے۔
لیکن اب یہ مشکل ہو جائے گی آسان کیونکہ ہم آپ کے لئے لائے ہیں چند ایسے آسان طریقے جن سے آپ کر سکیں گے جلے ہوئے ساس پین کو آسانی سے صاف تو چلیں پھر جان لیتے ہیں وہ کونسے طریقے ہیں۔

جلے ہوئے ساس پین کو صاف کرنے کے چند آسان طریقے

پانی اُبالیں

جلے ہوئے ساس پین کو صاف کرنے کے لئے سب سے آسان ایک طریقہ یہ ہے کہ اس میں اوپر تک پانی بھریں اور اچھی طرح اس پانی کو اُبلنے دیں اس طرح ساس پین میں لگا ہوا جلا ہوا سالن یا چکنائی وغیرہ نرم ہو کر اس سے دور ہو جائے گی اب یہ پانی پھینک کر پین کو ڈش واش سے دھو لیں۔

نمک سے رگڑیں

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ڈش واش کے ساتھ ساتھ اسکربنگ فوم پر یا جونے پر نمک ڈال کر اس سے ساس پین کو رگڑیں تو چکنائی اور کالک صاف ہو جائے گی اگر آپ مزید اچھے نتائج چاہتے ہیں تو لیموں کا رس یا پھر سرکہ ڈال کر رگڑیں۔

بیکنگ سوڈا استعمال کریں

بیکنگ سوڈا صفائی کے لئے بہت بہترین ہے چاہے ٹائلز کی صفائی ہو یا پھر کسی جلے ہوئے برتن کی، ساس پین کو صاف کرنے کے لئے بھی بیکنگ سوڈے کا استعمال آپ کو مایوس نہیں ہونے دے گا جلے ہوئے پین کو گیلا کریں اس پر تھوڑی زیادہ مقدار میں بیکنگ سوڈا ڈالیں اور پھر رگڑ لیں دیکھیں یہ کیسے چمک جائے گا۔

کیچپ استعمال کریں

آپ کو سن کر حیرانی ہوگی کہ کیچپ بھی جلے ہوئے برتنوں سے چکنائی اور کالک کو صاف کر سکتا ہے، اس کے لئے جلو ہوئے ساس پین پر اندر اور باہر کیچپ مل دیں اور اسے کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں پھر اسے اچھی طرح جونے سے رگڑ لیں اور دیکھیں اس کا حیرت انگیز کمال، ساس پین ایک دم صاف اور چمکدار ہو جائے گا۔

اُبلے ہوئے لیموں

یہ ایک سب سے منفرد طریقہ ہے اس کے لئے آپ کو جلے ہوئے ساس پین میں لیموں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے اسے اچھی طرح اُبالنا ہے اتنا کہ ساری چکنائی گندگی اور کالک اُتر کر ساس پین کی تہہ سے الگ ہو جائے اس کے بعد اسے ڈش واش سے دھو لیں تو بس آج ہی کریں ساس پین کو ہمارے بتائے ہوئے ان طریقوں سے صاف اور کریں گھنٹوں کا کام منٹوں میں۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4716 Views   |   16 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جلے ہوئے ساس پین کو کریں منٹوں میں صاف، جانیں چند ایسے طریقے جو بنائیں آپ کا کام آسان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جلے ہوئے ساس پین کو کریں منٹوں میں صاف، جانیں چند ایسے طریقے جو بنائیں آپ کا کام آسان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.