شہد ایک مکمل غذا اور حیران کن طبی فوائد

اللہ تعالیٰ نے انسان کو جتنی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں شہد اور دودھ کو اہمیت حاصل ہے۔شہد ایک مفید مقدس غذا اور دوا ہے جسے زمانہ قدیم سے استعمال کیا جاتا ہے۔
شہد کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ نہ صرف خود نہیں سڑتا بلکہ جس چیز میں ملایا جائے وہ بھی خراب نہیں ہوتی۔ شہد کی ایک خوبی اس کا سریع الاثر ہونا ہے۔کھانے سے قبل ہی اس کا نوے فیصد ہضم شدہ اور معدہ میں اُترتے ہی جزوبدن بن جاتا ہے جس سے فوری توانائی کا احساس ہوتا جو دیرپاہوتی ہے۔
رومن مورخ پلوٹارک نے قدیم برٹش کے لوگوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کی عمر طویل ہونے کا سبب شہد کا بکثرت استعمال تھا۔قدیم یونانی فلاسفر بھی شہد کو طویل عمر والا مانتے ہیں۔یہ امر واقعی ہے کہ جن علاقوں میں شہد کا استعمال کیا جاتا ہے وہاں کے لوگ طویل العمر ہوتے ہیں اس سلسلے میں وسطی ایشیا کی ریاست آذربا ئیجان کا نام لیا جا سکتا ہے۔

شہد جسم کے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔اگر آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ چینی کو غذا سے نکال کر شہد شامل کرلیں کیوںکہ شہد کی مٹھاس چینی سے مختلف ہوتی ہے جو میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی کیلئے ضروری ہے۔

کولیسٹرول سے پاک شہد میں ایسے اجزاءاور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو صحت کیلئے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ روزانہ شہد کھانا ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاءکی سطح برقرار رکھنے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو اضافی کولیسٹرول سے لڑتے ہیں۔ طبی تحقیقی کہہ رہی ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس شریانوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں‘ شریانوں کا سکڑنا ‘حرکت قلب روکنے‘یادداشت خراب ہونے یا سردرد کا باعث بنتا ہے ‘تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کےساتھ 2 چائے کے چمچے شہد کا استعمال اس سے بچانے کیلئے بہترین ہے۔

کچھ طبی تحقیقی رپورٹس میں شہد کی ذہنی تناﺅ سے لڑنے کی صلاحیت کو ثابت کیا گیا ہے جو ایسے دفاعی نظام کو بحال کرتی ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
شہد میں موجود کیلشیم دماغ میں جذب ہوکردماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔
شہد کی مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے سیروٹونین نامی کیمیکل خارج ہوتا ہے جو میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہوکر اچھی نیند لانے کا سبب بنتا ہے ۔
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچہ شہد کو کھانا نظام ہضم سے جڑے امراض سے تحفظ دیتا ہے ۔
شہد معدے تک جاتے ہوئے جراثیموں کو ختم کرکے جسم کے اندرونی زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔
کھانسی کی روک تھام کےساتھ شہد گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
آدھی پیالی پانی میں ایک چائے کا چمچہ ادرک‘ ایک چائے کا چمچہ لیموں رس اور ایک چائے کا چمچہ شہد ملاکرغرارے کرنے سے گلے کی تکلیف میں کمی ممکن ہے۔

شہد سے بال دھونا سر کی خشکی سے نجات دلا سکتا ہے‘ اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ سر کی خشکی سے نجات کیلئے پتلے شہد کو ہلکے سے گرم پانی میں ملاکر دو سے تین منٹ تک سر کی مالش کریں۔

Benefits Of Honey

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Honey and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Honey to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shazia Anwar  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5304 Views   |   22 Mar 2020
About the Author:

Shazia Anwar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shazia Anwar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شہد ایک مکمل غذا اور حیران کن طبی فوائد

شہد ایک مکمل غذا اور حیران کن طبی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد ایک مکمل غذا اور حیران کن طبی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔