خشک ناریل میں چھپے مہنگے میووں والے فائدے.. جانیں کھوپرے اور ناریل کے تیل میں آپ کی صحت اور حسن کو نکھارنے کے کون سے خزانے پوشیدہ ہیں؟

کچا ناریل اور اس کا پانی تو صحت کے لئے اچھا ہوتا ہی ہے لیکن خشک ناریل نجک میں فائدوں میں کسی مہنگے خشک میوہ جات سے کم نہیں۔ صحت مند رہنے کے لئے خشک ناریل اور تیل کا اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور مہنگے میوہ جات والے فائدے حاصل کریں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کھوپرا یعنی خشک ناریل اور ناریل کے تیل کی افادیت سے آگاہ کیا جارہا ہے تا کہ آپ بھی اس سے استفادہ کریں۔

خشک ناریل کی غذائی اہمیت

خشک ناریل، جسے desiccated coconut بھی کہا جاتا ہے، کئی ضروری غذائی اجزاء اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے۔ کٹے ہوئے خشک ناریل 1 اونس ناریل میں 187 کیلوریز، 4 گرام فائبر، اور 2 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ یہ صحت مند چکنائیوں کا ایک اچھا ذریعہ ہے، بنیادی طور پر سیر شدہ چربی، جو دیرپا توانائی فراہم کرتی ہے۔ خشک ناریل مینگنیج، تانبا، سیلینیم اور آئرن جیسے معدنیات کا ایک معقول ذریعہ ہے، جو مجموعی صحت اور توانائی کو بہتر کرتا ہے۔

ناریل کے تیل کی غذائی اہمیت

ناریل کا تیل پکانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کھانوں کو بھاری نہیں ہونے دیتا۔ ناریل کے تیل کے 1 چمچ سے 120 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں ناریل کا تیل بنیادی طور پر سیر شدہ چکنائیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو تقریباً 12 گرام فی چمچ ہوتا ہے۔ یہ تیل معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔

خشک ناریل اور تیل کے فائدے

دل کی صحت میں بہترین

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کھوپرا میں پایا جانے والا عنصر ایم سی ٹیز ایچ ڈی ایل (اچھے) کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر اور مجموعی لپڈ پروفائل کو بہتر بنا کر دل کی صحت کو بہتر کرتے ہیں جس سے بیماریوں کھ خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

وزن میں کمی

خشک ناریل میں موجود ایم سی ٹی وزن کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے. جبکہ ناریل کے تیل میں پکا کھانا بھی وزن کم کرنے والے افراد کے لئے بہترین ہے

غذائی ریشہ

خشک ناریل میں غذائی ریشہ ہوتا ہے، جو ہاضمے کی صحت بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے اور پیٹ بھرا ہونے کا احساس پیدا کرتا ہے۔ اس طرح بھوک کم محسوس ہوتی ہے اور وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔ آنتوں کی حرکت کی وجہ سے قبض بھی دور کرتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس

ناریل میں فینولک مرکبات جیسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے اور جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

جلد اور بالوں کی صحت

ناریل کا تیل بہترین معدنیات اور وٹامنز کی وجہ سے جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر جھریوں اور خشکی کے لئے بہترین ہے

Khushk Naryal Or Tel Kay Faiday

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Naryal Or Tel Kay Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Naryal Or Tel Kay Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2516 Views   |   02 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خشک ناریل میں چھپے مہنگے میووں والے فائدے.. جانیں کھوپرے اور ناریل کے تیل میں آپ کی صحت اور حسن کو نکھارنے کے کون سے خزانے پوشیدہ ہیں؟

خشک ناریل میں چھپے مہنگے میووں والے فائدے.. جانیں کھوپرے اور ناریل کے تیل میں آپ کی صحت اور حسن کو نکھارنے کے کون سے خزانے پوشیدہ ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک ناریل میں چھپے مہنگے میووں والے فائدے.. جانیں کھوپرے اور ناریل کے تیل میں آپ کی صحت اور حسن کو نکھارنے کے کون سے خزانے پوشیدہ ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔