Top 5 Healthy Seeds You Should Eat Everyday

5بیج جو روزانہ ضرور کھانے چاہئیں
بیج بہت سے صحت فوائد کا ایک مجموعہ ہوتے ہیں ۔ بیجوں میں بہت سے مونو اور پولی سیچوریٹڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں ۔ لیکن ان کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے آپ ان کے فوائد سے انجان رہتے ہیں ۔ یہ ہماری روز مرہ کی غذا کا اہم حصہ ہیں جو ہمیں صحت فراہم کرتے ہیں ۔ انہیں غذا میں شامل کرنا بہت اہم ہے تاکہ ہماری انرجی کی روزانہ کی ضرورت پوری ہوسکے ۔ یہاں ہم آپ کو چند بیجوں کے حیران کن فوائد سے آگاہ کریں گے تاکہ آپ بھی اں سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔

السی کے بیج
السی کے بیج میں بہت ہی اہم اجزاء جیسے اومیگا تھری ، فیٹی ایسڈز، وٹامن بی 1موجود ہیں ساتھی ہی اس میں میگنیشیم، زنک اور کاپر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ۔ دو کھانے کے چمچ السی کے بیج میں 6گرام فائبر اور 4گرام پروٹین ہوتا ہے جو آپ کی روزانہ نیند کے لیے بہت ضروری ہے ۔

تخم بالنگا :
تخم بالنگا میں پروٹین ، کیلشیم، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ، میگنیشیماور solubleفائبر ہیں جو کہ انہیں ایک nutrient power houseبناتے ہیں ۔ یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں ، Vegetarianخواتین و حضرات کے لیے یہ ایک تحفے سے کم نہیں ۔ یہ دل کے لیے بہت اچھے ہیں ۔

سورج مکھی کے بیج :
سورج مکھی کے بیج بہت ہی فائدہ مند ہیں ۔ یہ آسانی سے ہضم ہوتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر ہوتا ہے جو معدے کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے ۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای کی ایک وافر مقدار ہوتی ہے ۔ انہیں سلاد میں شامل کرکے ضرور کھائیں ۔

کدو کے بیج :
دنیا میں کھائے جانے والے بیجوں میں سب سے زیادہ کدو کے بیج کھائے جاتے ہیں ۔ ان میں میگنیشیم ، زنک ، فاسفورس اور وٹامن ای کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انہیں ایک پاور ہاؤس آف انرجی بناتی ہے ۔ یہ کینسر ہونے کی علامات کو دور کرتے ہیں ۔

خشخاش کے بیج :
ایک اونس خشخاش میں 5گرام پروٹین اور 6گرام فائبر موجود ہوتا ہے ۔ خشخاش میں کیلشیم اور آئرن بھی موجود ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے ۔ خشخاش کے بیج کو عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ کھانوں میں اچھا Flavorبھی پیدا کرتے ہیں ۔

Seeds are a powerhouse of nutrients and have a myriad list of health benefits to offer. They contain healthy monounsaturated fats, polyunsaturated fats and many important vitamins, minerals and antioxidants. They are important additions to our daily food consumption. You can incorporate small amounts of seeds in your diet to enjoy their health benefits. Here are 5 nutritious seeds you should add to your diet because of their impressive health benefits. Including these 5 seeds into your diet can help you to get rid of many health problems. Hope you like the article about 5 powerful seeds to add in your daily diet.

Top 5 Healthy Seeds You Should Eat Everyday

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Top 5 Healthy Seeds You Should Eat Everyday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Top 5 Healthy Seeds You Should Eat Everyday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13436 Views   |   08 Nov 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

Top 5 Healthy Seeds You Should Eat Everyday

Top 5 Healthy Seeds You Should Eat Everyday ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Top 5 Healthy Seeds You Should Eat Everyday سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔