خاموشی سے دل کی بیماری میں مبتلا کرتا ہے... ہائی کولیسٹرول کیا ہوتا ہے؟ جانیے کچھ ایسے طریقے جو گھر بیٹھے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں

اکثر ڈاکٹر حضرات یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ کولیسٹرول نہ بڑھنے دیں یا بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کریں۔ لیکن بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ کولیسٹرول اصل میں کیا ہوتا ہے اور اس ہوجائے تو اس کی علامات کیا ہیں۔ اس آرٹیکل کے زریعے "ہماری ویب" کے قارئین کو بتایا جائے گا کہ کولیسٹرول کس چیز کو کہتے ہیں، یہ ہمارے جسم پر کیا اثر دکھاتا ہے اور وہ کون سی چیزیں ہیں جن سے اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے

کولیسٹرول کیا ہوتا ہے

کولیسٹرول جسم کے اندر بننے والی چکنائی کو کہتے ہیں جو خون کے علاوہ جسم کے تمام خلیات میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ کولیسٹرول دو قسم کا ہوتا ہے اچھا کولیسٹرول (HDl) اور اور برا کولیسٹرول (LDL)۔ اچھا کولیسٹرول جسم کے خلیات کو مضبوط کرتا ہے جب کہ بیڈ کولیسٹرول خاموشی سے رگوں میں چکنائی جماتے ہوئے انسان کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے

کولیسٹرول بڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟

ہائی کولیسٹرول کی صورت میں چکنائی رگوں میں جم جاتی اور جگر یا دل کے مرض کا سبب ببتا ہے۔ کولیسٹرول انجائنا سے لے کر ہارٹ اٹیک تک بہت سی سنگین بیماریوں کی بڑی وجہ ہے

ہائی کولیسٹرول سے بچنے میں مددگار طریقے

اگر ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں کچھ مثبت تبدیلیاں پیدا کرلیں تو بہت حد تک کولیسٹرول کے بڑھے ہوئے تناسب پر قابو پاسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ چیزیں ہم نیچے بیان کررہے ہیں جن کو اپنا کر آپ بھی اپنا کولیسٹرول کم کر سکتے ہیں

ورزش

دل کے امراض سے بچنے کے لیے ایروبکس کرنا مفید ہے کیونکہ یہ پورے جسم کو حرکت میں رکھ کر چربی گھلا دیتا ہے اور بیڈ کولیسٹرول کو رگوں میں جمنے ہی نہیں دیتا اس کے علاوہ سائیکلنگ، یوگا، تیراکی اور چہل قدمی یا جاگنگ بھی کی جاسکتی ہے

تیل بدلیں

کھانا پکانے کا عام تیل لینے کے بجائے زیتون، سورج مکھی، ناریل، سرسوں ،مکئی یا سامن اور ٹراؤٹ مچھلی کا تیل استعمال کریں۔اور کوشش کریں کہ تیل خالص اور پکانے میں کم سے کم استعمال کیا جائے۔نان اسٹک برتن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے

سگریٹ اور تمباکو سے پرہیز

سگریٹ کا دھواں سانس لینے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود تمباکو خون کے بہاؤ کو روکتا ہے جس سے نالیوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے جو دل کے دورے کا سبب بنتی ہے۔ اپنی صحت کو عزیز رکھتے ہوئے سگریٹ یا تمباکو نوشی کو فوری طور پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہے
بشکریہ : ہماری ویب

High Cholesterol Kia Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Cholesterol Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Cholesterol Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4075 Views   |   21 Nov 2021
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

خاموشی سے دل کی بیماری میں مبتلا کرتا ہے... ہائی کولیسٹرول کیا ہوتا ہے؟ جانیے کچھ ایسے طریقے جو گھر بیٹھے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں

خاموشی سے دل کی بیماری میں مبتلا کرتا ہے... ہائی کولیسٹرول کیا ہوتا ہے؟ جانیے کچھ ایسے طریقے جو گھر بیٹھے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خاموشی سے دل کی بیماری میں مبتلا کرتا ہے... ہائی کولیسٹرول کیا ہوتا ہے؟ جانیے کچھ ایسے طریقے جو گھر بیٹھے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔