کبھی بال کالے نہیں کیے کیونکہ.. فاطمہ ثریا بجیا نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ انور مقصود بہن کے بارے میں بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

"ہم 10 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی فاطمہ ثریا بجیا تھیں. ان کی شادی 17 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور پھر 2 برس بعد مزاج نہ ملنے کی وجہ سے شادی ٹوٹ گئی. چونکہ وہ بہت خوبصورت تھیں اس لئے 19 برس کی عمر میں ان کے بہت رشتے آئے لیکن انھوں نے یہ کہہ کر دوسری شادی نہیں کی کہ دوبارہ اتنا اچھا گھر چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی"

یہ کہنا ہے لیجنڈ مصنف انور مقصود کا جنھوں نے ایک پروگرام میں اپنی بہن اور معروف مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کے بارے میں گفتگو کی.

ماں بیٹی میں صرف 15 برس کا فرق تھا

انور مقصود کا کہنا تھا کہ "پاشی (والدہ) اور بجیا میں صرف 15 برس کا فرق تھا اس لئے دونوں سہیلیوں کی طرح رہتی تھیں. دونوں کے ایک جیسے شوق تھے پڑھنا اور آنگن میں لگے پودوں کی دیکھ بھال کرنا.

کوئی اولاد نہیں تھی اس لئے..

انور مقصود نے بجیا کی ایک عادت بیان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی اس لیے وہ سب کو بیٹا کہتی تھیں یہاں تک کہ خود سے عمر میں بڑے لوگوں کو بھی بیٹا کہتی تھیں. بال کبھی کالے نہیں کرتی تھیں کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ کالا رنگ سوگ کا ہوتا ہے اور انھیں کسی بات کا غم نہیں. ہمیشہ سفید ساڑھی پہننا پسند کرتی تھیں.

میرے گھر کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا

فاطمہ ثریا بجیا کی رہائش کے بارے میں انور مقصود نے بتایا کہ وہ اپنے بھانجے کے ساتھ رہتی تھیں اور ہم اپنے پاس بلاتے تھے تو کہتی تھیں کہ تم لوگوں کے گھر کے دروازے بند ہوجاتے ہیں جبکہ میرے گھر کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا. بجیا کے پاس کتابیں تھیں، پودے تھے اور محبت تھی. ان کے انتقال کے بعد کتابیں لائبریری میں چلی گئیں، پودے بہن بھائی لے گئے اور محبت شہر والوں میں تقسیم ہوگئی.

Anwar Maqsood Shared Memories Of Her Sister Fatima Surayya Bajiya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anwar Maqsood Shared Memories Of Her Sister Fatima Surayya Bajiya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anwar Maqsood Shared Memories Of Her Sister Fatima Surayya Bajiya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   35346 Views   |   26 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کبھی بال کالے نہیں کیے کیونکہ.. فاطمہ ثریا بجیا نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ انور مقصود بہن کے بارے میں بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

کبھی بال کالے نہیں کیے کیونکہ.. فاطمہ ثریا بجیا نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ انور مقصود بہن کے بارے میں بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی بال کالے نہیں کیے کیونکہ.. فاطمہ ثریا بجیا نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ انور مقصود بہن کے بارے میں بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔