سٹرس پھل زیادہ تر سردیوں میں آتے ہیں. لوگ عام طور پر چکوترے کے تیز ترش ذائقے کی وجہ سے اسے زیادہ نہیں کھاتے لیکن یہ پھل اپنے اندر صحت کا ڈھیروں فائدہ چھپائے ہے.
نجی چینل کے پروگرام میں ماہر غذائیت ڈاکٹر سحر چاؤلہ نے چکوترے کے فائدے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پھل انسانی جسم میں خون کی گردش کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے جسم میں پانی یا دیگر سیال جمع نہیں ہوتا اور جگر اور پتا بھی صاف رہتا ہے.
ڈاکٹر سحر نے مزید بتایا کہ چکوترا کھانے یا اس کا جوس پینے سے قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے. یہ جگر اور معدے کو طاقت فراہم کرتا ہے کے علاوہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اگر سرخ چکوترے کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کیا جائے تو جسم میں 15 فیصد تک کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے. چکوترے میں اینٹی آکسیڈنٹ اور فالک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے جو کینسر سے محفوظ رکھتا ہے.
چکوترا میٹابالزم تیز کرنے کے ساتھ پیٹ اور آنتوں کی صفائی بھی کرتا ہے روزانہ ایک گلاس چکوترے کا جوس پینے سے وزن میں کمی آتی ہے اور فالتو چربی تیزی سے پگھل جاتی ہے
البتہ بلڈ پریشر، انزائٹی یا کولیسٹرول کو کم کرنے کی دوائیں کھانے والے چکوترے کو ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں. چکوترا جلد کو خوبصورت بنانے کے علاوہ اگر اس کا رس بالوں پر لگایا جائے تو خشکی سے بھی نجات دیتا ہے.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Eating Red Grapefruit and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Eating Red Grapefruit to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.