جن کے دل میں اللہ عزوجل نماز کی فکر ڈال دیتا ہے وہ کسی بھی صورت عبادت ترک نہیں کرتے۔ چاہے سخت گرمی ہو یا سردی وہ اپنے رب کی بارگاہ میں نماز پڑھنے جاتے ہیں۔
دنیا میں کئی ایسے نیک سیرت انسان گزرے ہیں اور آج بھی زندہ ہیں کہ جنہوں نے اللہ کی خاطر ہر نماز پڑھی اور کوئی نماز قضا نہیں کی انہی میں ایک خوش قسمت شخص کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس نے چالیس سال سے ایک بھی نماز نہیں چھوڑی تھی۔
اس بندے کی اللہ سے محبت کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں۔
نماز سے محبت کرنے والے شخص کا نام شیخ معلوم ہوا ہے اور اسے دنیا سے گزرے 3 سال ہوچکے ہیں۔ پاکستان ریپبلک کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی کوئی اولاد نہیں تھی اور اس کی بیوی فوت ہوچکی تھی، اس نے 40 سال تک مسجد میں ایک بھی نماز نہیں چھوڑی۔
بتایا جاتا ہے کہ جولائی 2019 میں یہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران انتقال کر گئے تھے اور سب نے ان کی نماز کی حالت میں وفات کی تصدیق کی تھی۔
تقریباً 40 سال قبل یہ شیخ نماز ہونے سے پہلے ایک مسجد میں آئے اور امامِ مسجد سے کہا کہ اگر میں مسجد میں لگاتار دو نمازیں نہ پڑھوں تو سمجھ لینا کہ میں اپنے گھر میں مر گیا ہوں۔
مذکورہ شخص کا تعلق کس مسلم ممالک سے تھا یہ معلوم نہ ہوسکا، تاہم سوشل میڈیا صارفین اس شخص کی اللہ اور نماز سے محبت کو دیکھ کر خوب متاثر ہو رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Namaz Na Chorne Wala Insan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Namaz Na Chorne Wala Insan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.