آنکھوں سے مسلسل پانی بہتا ہے؟ اسے دور کرنے کے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

اکثر بیٹھے بٹھائے آنکھوں سے پانی آنے لگتا ہے۔ بظاہر اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ بہت پریشان کن ثابت ہو تا ہے۔ اور اگر اس کو فوری توجہ نہ دی جائے تو یہ لمبے عرصے تک بھی چل سکتا ہے، اس کی اکثر وجوہات میں اسکرین کا زیادہ استعمال، آنکھوں کی کمزوری، یا آنکھوں کی کوئی بیماری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے یہ پانی مسلسل آتا ہے۔ یہاں اس مضمون میں ہم وہ 5 آسان ٹوٹکے جانیں گے جس کی بدولت آپ اس تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں۔

1۔ برف کی ٹکور:

بعض اوقات برف سے آنکھوں کی ٹکور کرنے سے اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔ ڈاکٹر بھی اکثر یہ علاج تجویز کرتے ہیں کہ کسی بھی صاف ستھرے کپڑے میں برف کو لپیٹ کرآنکھوں کے پپوٹوں پر، آنکھوں کو بند کر کے اس کے اوپر، پلکوں پراس کی ٹکور کریں، اس سے سکون کے ساتھ ساتھ پانی آنے میں بھی کمی واقع ہوگی۔

2۔ گرم پانی کی سکائی:

آنکھوں میں اگر پانی کے ساتھ جلن اور خارش کی شکایت بھی ہے تو اس کے لئے گرم پانی سے علاج کریں، نیم گرم پانی میں ایک چٹکی نمک ڈال کر اس پانی میں روئی یا کوئی کپڑا بھگو کر اس سے آنکھوں کی سکائی کریں تو اس سے بھی بہت افاقہ ہوگا، لیکن یہ پانی آنکھوں کے اندر نہ جائے ورنہ نمک کی وجہ سے آنکھوں میں تکلیف ہوگی۔

3۔ خشک دھنیا کا پانی:

خشک دھنیے کا پانی بھی اس تکلیف میں آرام پہنچاتا ہے۔ دھنیے کے بیجوں کو پانی میں ابال لیں اور پھرٹھنڈا ہونے کے بعد اس پانی سے آنکھیں دھو لیں۔ اس سے آنکھوں میں پانی آنے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

4 ۔ آلو کے قتلے:

کچھ آلو کے قتلے کاٹ کر فریج میں ٹھنڈا کر لیں اور پھر اس کو آنکھوں پر رکھیں، آلوؤں میں چونکہ اسٹرینجنٹ موجود ہوتا ہے تو یہ آنکھوں کو سکون پہنچاتا ہے۔ ان آلو کے ٹکڑوں کو 15 منٹ آنکھوں پر رکھیں بہت فرق پڑے گا۔ یہ عمل دن میں دو سے تین دفعہ کریں جلد افاقہ ہوگا۔

5۔ عرقِ گلاب:

عرقِ گلاب ہمارے گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال ہونے والی سب سے مشہور، سستا اور موثرترین علاج ہے۔ یہ ہماری نانی دادی کے زمانے سے استعمال ہوتا آرہا ہے، پرانے زمانے میں تو ہر چیز کا علاج گلاب کا عرق ہوتا تھا۔ لیکن شرط یہ ہے کہ یہ اصل ہو۔ اس کو روئی میں بھگو کر آنکھوں پر تھوڑی تھوڑی دیر کے لئے رکھیں، انشاءاللہ تکلیف دور ہو جائے گی۔ یہ دن میں کئی دفعہ کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ:

یہ ایک عام معلوماتی مضمون ہے اگر ان ٹوٹکوں سے افاقہ نہ ہو تو فوراً ڈاکٹرسے رجوع کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ کوئی انفیکشن تو نہیں۔

Ankhon Se Behtay Pani Ko Rokny Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ankhon Se Behtay Pani Ko Rokny Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Se Behtay Pani Ko Rokny Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afsha  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2933 Views   |   19 Aug 2022
About the Author:

Afsha is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afsha is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آنکھوں سے مسلسل پانی بہتا ہے؟ اسے دور کرنے کے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

آنکھوں سے مسلسل پانی بہتا ہے؟ اسے دور کرنے کے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں سے مسلسل پانی بہتا ہے؟ اسے دور کرنے کے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔