کلونجی کے چند قیمتی ٹوٹکے

قدرت کے مطابق کلونجی میں سوائے موت کے ہر بیماری کا علاج ہے۔ اس بات کو اب سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔ ہم بتاتے ہیں آپ کو سائنس کے مطابق کلونجی کی اہمیت و افادیت اور اس کے چند مفید نسخے۔۔۔

1: اینٹی آکسائیڈینٹ کی خُوبیاں
کلونجی میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈینٹس جسم کے سیلز کو نقصان پہنچانے والی فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں اور کینسر کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔

2: کولیسٹرول میں کمی
کلونجی میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہے اور یہ ہمارے جسم کے بڑھے ہُوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

3: بیکٹریا سے نجات
کلونجی میں اینٹی بیکٹریل خُوبیاں شامل ہیں جو بہت سے جراثیموں کو جسم میں پیدا ہونے سے روکنے اور بیکٹریا انفیکشنز کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

4: جگر کی حفاظت
کلونجی جگر کے زخموں کو آرام دینے اور اس کو خراب ہونے سے بچانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

5: سوزش میں کمی
کلونجی میں طاقتور اینٹی اینفلامیٹری ( سوزش ختم کرنے والی) خُوبیاں شامل ہیں جو جسم کے اعضا کو دائمی سوزش سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں-

کلونجی کے چند قیمتی ٹوٹکے:


1: کھانسی اور الرجی کے لیے
ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھی چائے کی چمچ کلونجی کا تیل مکس کر کے صبح نہار مُنہ اور رات کو کھانے کے بعد استعمال کرنے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔

2: شوگر
چائے کے قہوے میں آدھا کھانے کا چمچ کلونجی کا تیل ڈال کر صبح اور رات سونے سے پہلے پینا انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے۔

3: دل کی بیماریوں میں
ایک کپ بکری کے دُودھ میں آدھی چائے کا چمچ کلونجی کا تیل پینے سے ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔

4: یادداشت بڑھانے کے لیے
دس گرام پودینے کے پتے پانی میں اُبال کر آدھاچمچ کلونجی کا تیل مکس کر کے استعمال کرنے سے یادداشت طافتور ہوتی ہے۔

5: خُوبصورتی کے لیے
ایک چمچ زیتون اور آدھا چمچ کلونجی کا تیل چہرے پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔۔۔

Kalonji Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   20371 Views   |   21 Mar 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کلونجی کے چند قیمتی ٹوٹکے

کلونجی کے چند قیمتی ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کلونجی کے چند قیمتی ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔