بیٹی کو پیدا ہوتے ہی مار دو کیونکہ ۔۔ 25 سال پہلے ایک ساتھ تین بیٹیوں کو پیدا کرنے والی ماں آج ان پر فخر کیوں کرتی ہے؟

دورِ جہالت میں بیٹی پیدا ہونے پر اسے زندہ دفن کردیا جاتا تھا یا مار دیا جاتا ہے پھر زمانہ آگے بڑھا اور الڑاساؤنڈ کی سہولت آئی اور بیٹی کو پیٹ میں ہی مار دیا جانے لگا، کہنے کا مقصد یہ ہے کہ زمانہ بدل گیا لیکن کچھ لوگوں کی سوچ آج بھی نہیں بدلی۔ بیٹی کے پیدا ہوتے ہی اس کا جہیز جمع کرنا پڑے گا اور پھر اس کو ساری زندگی پالنے کے بعد عمر بھر کی پونجی جہیز کی صورت میں دینی پڑے گی اور اس کے بعد بھی اس کے سسرال والوں کے سامنے ہمیشہ گردن جھکانی ہوگی

ایسے میں اگر کسی عورت کو یہ خبر ملے کہ وہ امید سے ہے اور اس کی کوکھ میں ایک دو نہیں بلکہ تین جڑواں بیٹیاں ہیں اور اس کا شوہر عادی شرابی اور جواری ہو تو اس کے بعد ہر کوئی ایسی عورت کو یہی مشورہ دیتا ہے کہ ان بچیوں کو دنیا میں لانے کے بجائے ابارشن کروا کر جان چھڑوا لو ورنہ ان بچیوں کا مستقبل کیا ہوگا-

ایسا ہی کچھ بھارت کے علاقے راجھستان کی رہنے والی جسپیر کور کے ساتھ ہوا جس کی شادی 1995 میں ہوئی۔ شادی کے بعد جلد ہی اس کو یہ پتہ چل گیا کہ اس کا شوہر نشے کی عادت میں اس حد تک مبتلا ہے کہ اس کے لیے وہ کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ روزمرہ کی مار پیٹ اس کا شیوہ تھی۔ اسی دوران جسپیر امید سے ہو گئی

26 سالہ جسپیر کو محسوس ہوا کہ اس کا حمل عام عورتوں کی طرح نہیں ہے کچھ ہے جو اس کو دوسروں سے مختلف کر رہا ہے کیوں کہ صرف تین مہینوں میں ہی ان کا جسم بہت پھیل گیا۔ اور جب انہوں نے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو ان پر یہ انکشاف ہوا کہ ان کی کوکھ میں ایک نہیں بلکہ تین بچے پل رہے ہیں-

ان حالات میں ان کے شوہر نے ان کو کسی بھی طرح سپورٹ نہیں کیا بلکہ ظلم و ستم کا نشانہ بناتا رہا ایسے وقت میں جسپیر کے ساتھ ان کی بہن نے دیا- اسی بہن کی وجہ سے ہی جسپیر کو الٹرا ساؤنڈ کے نتیجے میں یہ علم ہوا کہ ان کی کوکھ میں پلنے والے تینوں بچے لڑکیاں ہیں-

اس وقت میں ڈاکٹر نے جسپیر کو یہ مشورہ دیا کہ ان بچیوں کو دنیا میں لاکر مشکلات میں اضافے کے بجائے یہ بہتر ہے کہ ابارشن کروا لیا جائے تاکہ جسپیر کی زندگی آسان ہو سکے۔ جسپیر کا یہ کہنا تھا کہ ڈاکٹر جو کہ خود بھی ایک عورت تھی اس کے منہ سے ایسا مشورہ سن کر انہیں بہت دکھ ہوا اور انہوں نے سوچا کہ تین زندگیوں کو قتل کرنے کا گناہ وہ کیسے کر سکتی ہیں-

جسپیر جو کہ پیشے کے اعتبار سے خود بھی ایک مڈوائف تھیں ان کے لیے یہ بات بہت اذیت ناک تھی کہ اس طرح جیتے جاگتے بچوں کو ختم کر دیں ان کے شوہر کے خاندان میں گزشتہ تین نسلوں میں کوئی بیٹی پیدا نہیں ہوئی تھی اور ان کے لیے یہ بات ناقابل قبول تھی کہ جسپیر ایک ساتھ تین بیٹیوں کو پیدا کرے گی ۔ اس کے شوہر نے اس کو کہا کہ اگر وہ ان بیٹیوں کو پیدا کرے گی تو اس کا جسپیر اور ان لڑکیوں سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا

جسپیر کی ماں بھائی اور بھابھی نے اس کو یقین دلایا کہ وہ اس کا ساتھ دیں گے ان کی سپورٹ پر جسپیر نے شوہر سے علیحدگی اور بچیوں کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کر لیا- اس کے ساتھ اس نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان تینوں بچیوں کو صحت سے نوازے کیوں کہ وہ ان کی بیماری کے اخراجات ادا کرنے کے قابل نہ تھی-

3 دسمبر 1996 کو جسپیر نے تین جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا جن کے نام اس نے سندیپ ، مندیپ اور پردیپ رکھے اس کے بعد ایک سخت محنت والی زندگی کا آغاز ہو گیا- بطور نرس جسپیر کی آمدنی بہت قلیل تھی مگر اس کے باوجود اس نے اپنی بچیوں کی تعلیم میں کوئی کمی نہ چھوڑی-

مہنگے اور بڑے اسکولوں میں پڑھانے کی طاقت نہ رکھنے کے باوجود اس نے ان بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ ٹوٹنے نہ دیا سندیپ نے بیوٹی پارلر کا کورس کیا جب کہ پردیپ نے ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کر لیا ہے جب کہ مندیپ اپنی ماں کی طرح نرس بن گئی

چوبیس سال کی عمر میں تینوں بہنیں اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہیں اور کسی کے لیے بوجھ نہیں آج اپنی بیٹیوں پر فخر کے ساتھ ساتھ جسپیر کو اپنے اس فیصلے پر بھی فخر ہے جو انہوں نے آج سے چوبیس سال قبل ان بچیوں کو دنیا میں لا کر کیا تھا-

اب جسپیر ریٹائرہو گئی ہیں مگر معاشرے میں ان کی ایک عزت اور مقام ہے اور انہیں فخر ہے کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ تین بیٹیوں کی ماں ہیں-

Beti Ko Paida Hotay Hi Mar Do

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ko Paida Hotay Hi Mar Do and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ko Paida Hotay Hi Mar Do to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   13668 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹی کو پیدا ہوتے ہی مار دو کیونکہ ۔۔ 25 سال پہلے ایک ساتھ تین بیٹیوں کو پیدا کرنے والی ماں آج ان پر فخر کیوں کرتی ہے؟

بیٹی کو پیدا ہوتے ہی مار دو کیونکہ ۔۔ 25 سال پہلے ایک ساتھ تین بیٹیوں کو پیدا کرنے والی ماں آج ان پر فخر کیوں کرتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کو پیدا ہوتے ہی مار دو کیونکہ ۔۔ 25 سال پہلے ایک ساتھ تین بیٹیوں کو پیدا کرنے والی ماں آج ان پر فخر کیوں کرتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔