Where is Famous Actress Seemi Zaidi Now
پاکستانی ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کی باصلاحیت اداکارہ سیمی زیدی اُن چند چہروں میں سے ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنی منفرد اداکاری اور دلکش شخصیت سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ مشہور ڈراموں آشیانہ، تنہا تنہا اور کشکول میں اُن کی شاندار پرفارمنس نے اُنہیں گھروں کا جانا پہچانا نام بنا دیا۔ خصوصاً آشیانہ میں "سپنا" کے کردار نے اُنہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
ٹی وی کے ساتھ ساتھ سیمی زیدی نے فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ فلم گناہ، دھڑکن اور دنیا دس نمبری، اُن کے فنی سفر کے قابلِ ذکر سنگِ میل ثابت ہوئیں۔ تھیٹر میں بھی اُنہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے، جہاں اُن کا ڈرامہ شرطیہ میٹھے ناظرین میں بے حد مقبول ہوا اور بین الاقوامی سطح پر بھی داد سمیٹی۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سیمی زیدی، مشہور اور سینئر اداکارہ تانی بیگم کی صاحبزادی ہیں، جنہوں نے 70 کی دہائی میں پاکستانی شوبز میں راج کیا۔
تانی بیگم نے 6 شادیاں کیں لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکی جس کی وجوہات انہوں نے دنیا کے سامنے نہ رکھیں البتہ باہمی اختلافات ان کے ختم ہونے کی بڑی وجہ بنے۔
بات کریں سیمی زیدی کی تو شہرت کی انتہا پر پہنچنے کے بعد انہوں نے اچانک شوبز کو خیر باد کہا اور امریکہ منتقل ہوگئیں، جہاں وہ اپنی والدہ، شوہر اور بچوں کے ساتھ پُرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ نومبر 2010 میں اُن کی شادی ہوئی، اور آج وہ ایک خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، اُن کے دونوں بچے اب بڑے ہوچکے ہیں۔
سیمی زیدی سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہیں، جہاں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصویری لمحات اور روزمرہ زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔
سیمی زیدی اپنے شوہر کے ہمراہ
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Where Is Famous Actress Seemi Zaidi Now and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Where Is Famous Actress Seemi Zaidi Now to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.