گھٹیا کے درد سے پریشان ہیں تو ان 5 آسان ٹپس کو ضرور استعمال کریں اور جلد فائدہ اٹھائیں!

گھٹیا کے درد میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی مبتلا ہیں اور سب ہی اس کو ختم کرنے کے لیئے مختلف دوائیں استعمال کرتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ درد ایک مدت کے بعد بھی ختم نہیں ہوتا۔ جس کی بڑی وجہ ناقص غذاؤں کا استعمال اور ہماری تیز رفتار زندگی ہے۔ جس میں ہمیں کام کے علاوہ ورزش کرنے کا وقت نہیں مل پاتا، اور یوں ہمارے پٹھے بھی ایک جگہ ساکت ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ بھی یہ 5 آسان سی ٹپس کو آزمائیں گے تو امید ہے آپ کو بھی جلد فائدہ ہوگا کیونکہ یہ ایسی ٹپس ہیں جن کا نہ تو کوئی سائیڈ افیکٹ ہے اور نہ ہی اس سے یورک ایسڈ کی مقدار جسم میں بڑھے گی۔

ٹپس:

• پانی کا زیادہ استعمال:
گھٹیا کا مرض اسی وجہ سے بڑھتا ہے کہ جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہوتی ہے اور ایسے میں پانی کا جتنا ہوسکے استعمال کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی جسم میں جتنی زیادہ مقدار میں جائے گا اتنا ہی آپ کا نظامِ ہاضمہ تیزی سے کام کرے گا اور یوں ایسے فلوئیڈز جوکہ یورک ایسڈ کے بڑھنے کی وجہ ہیں وہ جلد ہی جسم سے خارج ہو جائیں گے اور آپ کو گھٹیا کے مرض سمیت جسم کے دیگر مسائل کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

• مچھلی:
مچھلی ایسی غذا ہے جس میں پروٹین کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جوکہ جسم سے سوجن اور درد سمیت چربی کو بھی کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ چونکہ گھٹنوں میں سوجن بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے یہاں تک کہ لیٹتے وقت بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے ایسے میں مچھلی کو کھانا اور اس کے تیل کی گھٹنوں میں مالش کرنا بہت مفید ہے۔

• کھٹی چیری اور انگور:
گھٹیا میں کھٹی چیزوں کا استعمال کرنا بھی فائدہ مند ہے۔ گھٹیا میں کھٹی چیری کھائیں کیونکہ اس میں ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں جو یورک ایسڈ کی زیادتی کو ختم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں اور جامنی رنگ کے انگور جوکہ زیادہ کھٹے ہوتے ہیں ان میں بھی اینٹی انفلامیٹری خصوصیات ہوتی ہیں جوکہ گھٹیا کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

• گرم پانی اور لیموں:
گرم پانی چونکہ جسم کو صحت مند بنانے میں ویسے بھی بہت مفید ہے یہ اضآفی چربی کو ختم کرنے میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ روزانہ صبح نہارمنہ ایک گلاس گرم پانی میں آدھا لیموں، آدھا چمچ ہلدی، آدھا چمچ سیب کا سرکہ مکس کرکے پیئیں۔ یہ جوس آپ کے گھٹنوں میں طاقت بھی دے گا اور گھٹیا کے درد کو جلد ختم کرنے میں آپ کی مدد بھی کرے گا۔

• پپیتا:
پپیتا اینٹٰی گھٹیا سمجھا جاتا ہے اس کے حوالے سے ماہرین کہتے ہیں: '' پپیتے میں برومیلین انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ یورک ایسڈ کو کم کرنے میں بہتر کام کرتے ہیں''۔ ایک گلاس پییتے کے جوس پر آدھی چمچ ہلدی ڈال کر پی لیں۔ اس سے آپ سمارٹ بھی ہو جائیں گے اور گھٹیا کا درد بھی ختم ہوجائے گا۔

Gathiya Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gathiya Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gathiya Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10788 Views   |   12 Mar 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھٹیا کے درد سے پریشان ہیں تو ان 5 آسان ٹپس کو ضرور استعمال کریں اور جلد فائدہ اٹھائیں!

گھٹیا کے درد سے پریشان ہیں تو ان 5 آسان ٹپس کو ضرور استعمال کریں اور جلد فائدہ اٹھائیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھٹیا کے درد سے پریشان ہیں تو ان 5 آسان ٹپس کو ضرور استعمال کریں اور جلد فائدہ اٹھائیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔