گندے فرش اور تیل والی دیواریں بھی چمک جائیں۔۔ جانیں باورچی خانے کی مشکل جگہیں صاف رکھنے کے آسان اور سستے طریقے جو آپ کے سلیقے کو چار چاند لگا دیں

باورچی خانہ کسی بھی گھر کا دل کہلاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں خواتین کا سلیقہ جانچا جاتا ہے لیکن سارا دن مسلسل کھانا پکنے کے بعد کچن کا گندا ہونا ایک معمول کی بات ہے۔ البتہ آج کے آرٹیکل میں آپ کو باورچی خانہ ہمیشہ صاف رکھنے کا طریقہ بتایا جائے گا تاکہ آپ کسی بھی قسم کی شرمندگی سے بچ سکیں۔

فرش کی صفائی

اکثر باورچی خانے کے فرش پر انڈے ٹوٹ کر گر جاتے ہیں یا ٹائل پر سالن کا دھبہ پڑجاتا ہے۔ اسے صاف کرنے کے لئے پونچھا لگانے سے پہلے برتن دھونے والے اسفنج سے رگڑ کر صاف کیا جاسکتا ہے۔ یہ فرش کو صاف بھی کردے گا اور ٹائل کی سطح بھی خراب نہیں ہوگی۔

اسفنج سے فرش کو صاف کرنے کے بعد عام انداز میں پونچھا لگا لیں۔

چکنی دیواریں

باورچی خانے کی دیواریں بھی دھوئیں کی وجہ سے چکنی اور تیل سے چیکٹ ہوجاتی ہیں جنھیں بروقت صاف نہ کیا جائے تو سیاہ ہونے لگتی ہیں۔ اگر دیوار پر ٹائل لگی ہے تو بھی اسے سرف اور بیکنگ پاؤڈر سے صاف کرنا چاہیے۔ اس کے لئے بھی برتن دھونے والے اسنفج کی مدد لی جائے تو اچھا ہے۔

چولہا صاف کرنا

کھانا پکانے کے بعد چولہے پر سرکہ، بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس اور تھوڑا سا ڈٹرجنٹ ملا کر پھیلا دیں اور کچھ دیر یوں ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسفنج سے صاف کرلیں۔ سلیب اور شیلف کو بھی اسی محلول سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ کا تمام باورچی خانہ جگمگا اٹھے گا۔

Ganday Kitchen Ko Saaf Karnay Kay Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ganday Kitchen Ko Saaf Karnay Kay Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ganday Kitchen Ko Saaf Karnay Kay Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2965 Views   |   27 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

گندے فرش اور تیل والی دیواریں بھی چمک جائیں۔۔ جانیں باورچی خانے کی مشکل جگہیں صاف رکھنے کے آسان اور سستے طریقے جو آپ کے سلیقے کو چار چاند لگا دیں

گندے فرش اور تیل والی دیواریں بھی چمک جائیں۔۔ جانیں باورچی خانے کی مشکل جگہیں صاف رکھنے کے آسان اور سستے طریقے جو آپ کے سلیقے کو چار چاند لگا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گندے فرش اور تیل والی دیواریں بھی چمک جائیں۔۔ جانیں باورچی خانے کی مشکل جگہیں صاف رکھنے کے آسان اور سستے طریقے جو آپ کے سلیقے کو چار چاند لگا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔