میرا جوان بیٹا انتقال کر گیا ۔۔ اپنے جوان بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے والی اداکارائیں جنہیں آج بھی ان کی جدائی تڑپا دیتی ہے

اپنے پیاروں کو کھونا انتہائی درد ناک لمحہ ہوتا ہے۔اس کا احساس صرف انہی کو ہوتا ہے جو اس درد سے گزر چکے ہیں۔
یہ وقت جس طرح عام لوگوں کی زندگی میں آتا ہے ویسے ہی شوبز فنکار اپنے پیاروں کو کھونے کے بہت تکلیف دہ لمحات سے گزر چکے ہیں۔
کے فوڈ کے اس آرٹیکل میں آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے جوان بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔

1- زیبا شہناز

پاکستانی شوبز صنعت کی مایہ ناز فنکارہ زیبا شہناز کا بھتیجا جو بالکل ان کے بیٹوں کی طرح تھا جوانی میں ان کا ساتھ چھوڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ زیبا شہناز کے 27 سالہ بھتیجے محمد شاہ سبحانی کو سال 2019 میں اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ محمد شاہ سبحانی کے انتقال کے بعد زیبا شدید صدمے سے دو چار تھیں۔ انہوں نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

پرانی ویڈیو میں اداکارہ آبدیدہ ہوتے ہوئے اپنے بھتیجے کے حوالے سے بتایا تھا کہ مئی 2019 میں ان کے بھتیجے کو اغوا کیا گیا تھا جس کی تلاش کا سلسلہ گزشتہ 8 ماہ سے مسلسل جاری تھا۔

انہوں نے اپنے بھتیجے کے حوالے سے کہا کہ شاہ سبحابی ہمارے خاندان کا ایسا بچہ تھا جس کی ہر کوئی تعریف کرتا تھا کہ وہ سب کا خیال رکھنے والا اور ماں باپ کو چاہنے والا تھا اور اس کا واحد شوق صرف جم جانا تھا۔ مزید دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

2- سنبل شاہد

سنبل شاہد بھی وہ اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے جوان بیٹے کو خوفناک حادثے میں کھو دیا تھا۔

سنبل شاہد کا بیٹا شیراز ناصر وادی چترال میں پیرا گلائڈنگ کے دوران تیز ہوا کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ شیراز بلندی سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے جس کی وجہ سے وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

3- نوید شہزاد

نوید شہزاد ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے اتنی ہی پسند کی جاتی ہیں جتنی کہ وہ اپنی آف اسکرین شخصیت کی وجہ سے ہیں۔ وہ ایک مصنف اور ماہر تعلیم بھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ فرق پیدا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ ان کا بیٹے فرہاد ہمایوں ایک ماہر موسیقار تھا جو دماغی بیماری برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ وہ کئی سالوں سے برین ٹیومر سے لڑ رہے تھے۔ ان کے انتقال کے بارے میں سن کر ہر کوئی دل شکستہ ہوا تھا۔

Mera Jawan Beta Inteqal Kar Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mera Jawan Beta Inteqal Kar Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mera Jawan Beta Inteqal Kar Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4583 Views   |   29 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

میرا جوان بیٹا انتقال کر گیا ۔۔ اپنے جوان بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے والی اداکارائیں جنہیں آج بھی ان کی جدائی تڑپا دیتی ہے

میرا جوان بیٹا انتقال کر گیا ۔۔ اپنے جوان بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے والی اداکارائیں جنہیں آج بھی ان کی جدائی تڑپا دیتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا جوان بیٹا انتقال کر گیا ۔۔ اپنے جوان بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے والی اداکارائیں جنہیں آج بھی ان کی جدائی تڑپا دیتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔