لگتا ہے مردوں پر پی ایچ ڈی کی ہے ۔۔ نادیہ خان نے حریم فاروق اور شاہین خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

ان دنوں نادیہ خان مشہور پاکستانی ڈراموں، اداکاروں اور فلم سازوں کے بارے میں ڈرامہ ریویو شو ”کیا ڈرامہ ہے“ کر رہی ہیں۔ شو میں ان کے متنازعہ جائزوں اور تجزیوں سے ڈرامہ انڈسٹری ان سے زیادہ خوش نہیں ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان نے مشہور ڈارمہ "بسمل" کے رواں ہفتے آنے والی قسط پر ریویو دیتے ہوئے حریم فاروق کا جم کے مذاق اڑایا اور ساتھ ہی سینیئر اداکارہ شاہین خان کو بھی نہ بخشا۔

مرینہ خان اور عتیقہ اوڈھو بھی اس شو کا حصہ تھیں لیکن اس وقت وہ دونوں خاموش بیٹھی تھیں، جب نادیہ خان اپنی بے باک رائے کا اظہار کر رہی تھیں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ، حریم فاروق اچھی اداکارہ ہیں لیکن اس قسط میں انکی اداکاری، اوور ایکٹنگ کے سوا کچھ نہیں تھی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے شراب پی لی ہو، اتنی خراب اداکاری کے دیکھ کر ہنسی نکل جائے اور بندا سوچے کہ یہ کیا کر رہی ہے۔

انہوں نے شاہین خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ، وہ ہر وقت بیٹی کو مردوں کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں کہ مرد ایک تیلی کی طرح ہوتا ہے، ایک روئی کی طرح ہوتا ہے، ایک رضائی کی طرح ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایسا لگتا ہے انہوں نے مردوں پر پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

نادیہ خان کے اس نان فلٹر ریویو پر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تاثرات ہیں، کچھ ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ان کی نقل کے انداز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جبکہ زیادہ تر صارفین کا ماننا ہے کہ، نادیہ خان بسمل کی پہلی قسط سے ہی حریم فاروق کے خلاف ہیں اور ان کی شکل، اداکاری اور کردار کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

بیرون ملک پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ، پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی ناظرین میں بہت مقبول ہیں لیکن نادیہ خان مسلسل تنقید سے اسے نقصان پہنچا رہی ہیں۔

Nadia Khan Make Fun Of Hareem Farooq

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan Make Fun Of Hareem Farooq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan Make Fun Of Hareem Farooq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1506 Views   |   18 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

لگتا ہے مردوں پر پی ایچ ڈی کی ہے ۔۔ نادیہ خان نے حریم فاروق اور شاہین خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

لگتا ہے مردوں پر پی ایچ ڈی کی ہے ۔۔ نادیہ خان نے حریم فاروق اور شاہین خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لگتا ہے مردوں پر پی ایچ ڈی کی ہے ۔۔ نادیہ خان نے حریم فاروق اور شاہین خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔