نظر کمزور ہوگئی ہے چشمہ سنبھالا نہیں جاتا تو ۔۔۔ دودھ میں کیا چیزملانے سے نظر بھی تیز اور صحت کے 5 حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

دودھ،کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ ایک مکمل غذا ہے ، لیکن کچھ لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا، اسی لئے اگر دودھ کے ساتھ سونف اور مصری ملا کر پی جائے تو یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ سونف وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، پوٹاشیم، آئرن اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ کیلشیم اور پروٹین کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہے۔ مصری میں مٹھاس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ ویسے تو سب دودھ، سونف اورمصری الگ الگ لیتے ہیں۔ یا دودھ سادہ اور سونف مصری ساتھ لیں۔جس سے فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو دودھ ، سونف اور مصری کے غذائی اجزاء آسانی سے ایک ساتھ مل جائیں گے۔ سونف اور مصری تو ویسے بھی بہت فائدہ مند ہے یہ آنکھوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اسے ملا کر دودھ پینے سے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ فوائد کیا ہیں؟

پیٹ کے مسائل کا حل:

سونف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہاضمے کے لئے مفید ہوتی ہے اسی لئے اسے اگر چینی یا مصری کے ساتھ دودھ میں ڈال کر پئیں تو یہ مزید اپنا اثر دکھاتی ہے اور معدے اور ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے میں اکسیر ثابت ہو گی۔ سونف میں ایسٹراگل اور اینتھول کی خصوصیات ہوتی ہیں جو قبض، گیس اور بدہضمی کے مسائل کو دور کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ سونف کھانا معدے کی تیزابیت اور سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دودھ میں سونف اور مصری ملا کر کھانے سے معدہ مضبوط ہوتا ہے۔

بینائی میں بہتری:

کسی کی نظر کمزور ہو تو اس کو سونف اور مصری کھلائی جاتی ہے اس سے نطر تیز ہوتی ہے، سونف میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اور جب یہ دودھ میں ملا کر پی جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔اسی لئے اب نظر کے جشمے کو اتارنے کے لئے ان تینوں چیزوں کو ملا کر ضرور پئیں۔۔

ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مددگار:

یہ وہ دور ہے جہاں زیادہ تر لوگ کسی نہ کسی وجہ سےذہنی تناؤ اوربے چینی کا شکار ہیں تو دودھ میں سونف اورمصری ملا کر آپ ذہنی تناؤ سے کسی حد تک بچ سکتے ہیں۔ اس وقت جب کہ لوگ ذہنی تناؤ کم کرنے کے لئے طرح طرح کی میڈیسن استعمال کر رہے ہیں اور پھر اس کے سائڈ ایفیکٹس آپ کو مزید بیمار کرتے ہیں ایسے میں یہ سستا اور آسان نسخہ ضرور ازمائیں۔

جلد کو خوبصورت بنائے:

دودھ میں سونف اور چینی یا مصری ملا کر پینے سے بھی جلد خوبصورت ہوجاتی ہے۔ دراصل سونف میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں، جو جلد کے کیل ،مہاسوں، داغ دھبوں کو ٹھیک کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ سونف اور مصری ملا کر دودھ پینے سے چونکہ پیٹ کے مسائل حل ہوتے ہیں اس لئے اسکن کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے کیونکہ جلد کے زیادہ تر مسائل پیٹ کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔۔ دودھ کا یہ مرکب زہریلے مادوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو شاداب بناتا ہے۔

ہیموگلوبن بھی بہتر بنائے:

خواتین میں زیادہ تر خون کی کمی اور ہیموگلوبن کی سطح میں کمی کا مسئلہ موجود ہوتا ہے۔ دودھ میں سونف اور مصری کی آمیزش سے ہیموگلوبن کی سطح بھی بہتری کی طرف مائل ہوتی ہے اور دورانِ خون بھی بہتر ہوتا ہے۔

سونف اور مصری والا دودھ کیسے بنائیں:

اس کے لیے آپ کو ایک گلاس دودھ چاہیے اسے چولہے پر چڑھائیں اور اس میں سونف ڈالیں۔ اب اسے اچھی طرح ابال لیں اسکے ساتھ ہی اگر مصری ثابت ہے تو اسکو کچل کر دودھ میں شامل کر دیں تاکہ یہ بھی دودھ میں حل ہوجائے۔۔ اس دودھ کو چھان لیں، اور اسے پی لیں۔ اس سے دودھ نہ صرف مزیدار ہوگا بلکہ غذائیت سے بھرپور بھی ہوگا۔ جسے آپ روزانہ شوق سے پینا چاہیں گے۔ خود بھی پئیں بچوں کو بھی پلائیں۔

Sounf Wala Doodh Peeny Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Wala Doodh Peeny Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Wala Doodh Peeny Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3162 Views   |   08 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

نظر کمزور ہوگئی ہے چشمہ سنبھالا نہیں جاتا تو ۔۔۔ دودھ میں کیا چیزملانے سے نظر بھی تیز اور صحت کے 5 حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

نظر کمزور ہوگئی ہے چشمہ سنبھالا نہیں جاتا تو ۔۔۔ دودھ میں کیا چیزملانے سے نظر بھی تیز اور صحت کے 5 حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نظر کمزور ہوگئی ہے چشمہ سنبھالا نہیں جاتا تو ۔۔۔ دودھ میں کیا چیزملانے سے نظر بھی تیز اور صحت کے 5 حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔