ماڈل متھیرا پاکستانی شوبز انڈسٹری کا وہ حصہ ہیں جو جب سے اس نگری میں آئی ہیں ان پر کسی نہ کسی نے تنقید ضرور کی ہے، کبھی کوئی ان کے لباس کو برا بھلا کہتا نظر آیا تو کبھی ان کے انداز اور جسمانی خدوخال پر لیکن متھیرا نے ایک مضبوط کردار کے طور پر خود کو عوام کے سامنے پیش کیا اور کبھی ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے کسی کی بھی دل آزاری ہو، یہ ایک خوش اخلاق اداکارہ ہیں جنہوں نے ہر معاملے میں ٹھنڈے دماغ اور مناسب لہجوں میں خراب سے خراب بات کا جواب دیا۔
'چند روز قبل ان کا ایک انٹرویو بہت وائرل ہوا جس میں متھیرا نے بات کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کہہ دیں جو شاید سن کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی کہ یہ اپنی نجی زندگی میں کیسی ہیں۔
متھیرا کہتی ہیں:
" میں بھی مسلمان ہوں اب میں نے خود کو بدلنے کے لیے تہجد کی نماز بھی پڑھنی شروع کی ہوئی ہے، میں نماز بھی پرھتی ہوں اور قرآن بھی۔ حالانکہ مجھے اس کو سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے لیکن اب میں نے انگریزی میں اس کا ترجمہ بھی پڑھنا شروع کردیا ہے تاکہ مجھے سمجھ آئے کہ کیا حقیقت ہے۔ میں صلوۃ الحاجات بھی بغیر چھوڑے معمول کے ساتھ پڑھتی ہوں۔"
آگے کہتی ہیں" میں نے اپنا مقصد بنا لیا ہے کہ اب میں دن میں 2 سے 3 فرض نمازیں بھی ادا کروں گی کیونکہ سونے اور کام کرنے کے باعث میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی ہوں۔ اب میں نے خود کے پہننے اوڑھنے پر بھی سوچنا شروع کردیا ہے اور شاید یہی زندگی کا مقصد ہے۔