انڈے سے زبردست زنگر تیار ۔۔ افطاری میں مہنگے آئٹم منگوانے کی جگہ اب گھر میں بنائیں یہ آسان اور سستی ریسیپی، جو کھائے دیوانہ ہوجائے

رمضان میں خواتین کیلیئے ایک امتحان یہ بھی ہوتا ہے کہ آج افطاری میں کیا بنایا جائے، کیونکہ ہمارے یہاں افطاری میں کافی اہتمام کیا جاتا ہے اور ہر کوئی اپنی حیثیت کے مطابق اچھے سے اچھا بنانے یا منگوانے کی کوشش کرتا ہے۔ اب چونکہ مہنگائی کافی ہوگئی ہے اسلیئے خواتین زیادہ تر گھر کے کھانوں پر ہی اکتفا کرتی ہیں۔

لیکن کہیں نہ کہیں گھر میں موجود بچوں کی فرمائش عروج پر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ماؤں کو باہر سے کچھ منفرد منگوانا پڑتا ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ کو بتارہے ہیں افطاری کیلیئے ایک بلکل نئی اور منفرد ڈش، جو بچے بڑوں سب کو پسند آئے گی۔

انڈے سے تکون زنگر بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلےایک پیالے میں 4 عدد انڈے اور آدھا چمچ (نمک، ہلدی اور کٹی لال مرچ) ڈال کر پھینٹ لیں
۔ درمیانی آنچ پر فرائی پین رکھ کے اس میں تیل ڈالیں اور آملیٹ کی طرح پھیلا دیں، اسطرح یہ ایک موٹا سا آملیٹ بن جائے گا
۔ اب اسے چولہے سے اتار کر پیزے کی طرح تکونے شیپ میں کاٹ لیں
۔ اسکے بعد ایک پیالے میں دیڑھ کپ میدہ، ½ چمچ نمک، ½ چمچ لال مرچ اور ¼ چمچ لہسن پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں، اور تھوڑا سا کسی دوسرے پیالے میں نکال کر اس میں پانی شامل کریں اور پیسٹ بنالیں
۔ اب آملیٹ کے ٹکڑے کو پہلے میدے کے پیسٹ میں ڈبائیں پھر خشک میدے میں کوٹ کریں پھر دوبارہ ایسا کریں، جیسے زنگر بناتے وقت اسکی کوٹنگ کی جاتی ہے بلکل اسی طرح
۔ اب ان تکون آملیٹ کے ٹکڑوں کو تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں، بلکل نئے انداز سے تیار کئے گئے افطاری اسنیکس تیار ہیں!

Anday Se Zinger Kese Banayn

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Anday Se Zinger Kese Banayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anday Se Zinger Kese Banayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2259 Views   |   05 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انڈے سے زبردست زنگر تیار ۔۔ افطاری میں مہنگے آئٹم منگوانے کی جگہ اب گھر میں بنائیں یہ آسان اور سستی ریسیپی، جو کھائے دیوانہ ہوجائے

انڈے سے زبردست زنگر تیار ۔۔ افطاری میں مہنگے آئٹم منگوانے کی جگہ اب گھر میں بنائیں یہ آسان اور سستی ریسیپی، جو کھائے دیوانہ ہوجائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈے سے زبردست زنگر تیار ۔۔ افطاری میں مہنگے آئٹم منگوانے کی جگہ اب گھر میں بنائیں یہ آسان اور سستی ریسیپی، جو کھائے دیوانہ ہوجائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔