پورا اونٹ پکا دیتے ہیں ۔۔ سعودی عرب کی شادیوں میں ملنے والا اونٹ کا گوشت کیسے پکتا ہے؟

سعودی عرب میں کم مرچ والے بے شمار ذائقے دار کھانے ملتے ہیں جو وہاں کی خاص ڈشز ہیں۔ کسی بھی عربی شیخ کی شادی میں آپ کو کیمل پلیٹر ضرور نظر آئے گا اس کھانے کے بغیر تو ان کی شادیاں نا ممکن سمجھی جاتی ہیں۔ یہ مہنگی ترین ڈش ہے جسے عربی لوگ بہت شوق سے بھی کھاتے ہیں۔ کیمل پلیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اونٹ کی ٹانگوں کو اکثر نکال کر باقی پورا گوشت ایک ساتھ پکایا جاتا ہے جو بہت محنت سے بنتا ہے اور اسے پکانے میں 12 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ آئیے آج آپ کو اس خاص کیمل پلیٹر کو گھر میں بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
ویڈیو میں آپ کو تفصیلاً ریسیپی مل جائے گی:

ایک پاؤ اونٹ کے گوشت کا پلیٹر بنانے کی ترکیب:

اجزاء:

ہلدی 1 چمچ
دھنیا آدھا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 سے 2 چمچ
کڑی مصالحہ 1 چمچ
دہی 1 کپ
کالی مرچ 1 چمچ پاؤڈر
گرم مصالحہ آدھا چمچ
سرکہ 1 چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ 1 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چمچ
آئل 2 کپ
چاول آدھا کلو
لیموں کا رس 1 چمچ
اجوائن ایک چٹکی برابر
پیاز 1 کٹی ہوئی
ہری مرچ کا پیسٹ 1 چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چمچ
فوڈ کلر آدھا چمچ اورنج
زیرہ آدھا چمچ

ٹپس:

٭ گوشت کو دھو کر اس میں دہی، ہلدی، دھنیا، لہسن ادرک پیسٹ، اجوائن، فوڈ کلر، لیموں کا رس، سرکہ، بیکنگ پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، کڑی مصالحہ ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
٭ اب چاولوں کو دھو کر اچھی طرح اُبال لیں۔
٭ ایک پیاز کو براؤن کریں، اس میں گرم مصالحہ، ہلدی دھنیا، ادرک لہسن پیسٹ، زیرہ، تیز پات، دہی، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح گریوی تیار کریں۔
٭ اب اونٹ کے گوشت کو کُکر میں ڈال کر گلائیں۔
٭ جب گوشت گل جائے تو اسے سالن میں ڈال کر 20 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں لیکن یاد رکھیں کہ اس کا پانی بالکل خشک ہو جائے اور بھنا مصالحہ گوشت کے ساتھ موجود رہے۔
٭ ابلے ہوئے چاولوں میں ہلکا سا فوڈ کلر ڈال کر اس میں اونٹ کا پکا ہوا گوشت اور مصالحہ ڈال کر سروو کردیں۔۔ لیجیے کیمل پلیٹر بن کر تیار ہے۔

Poora Oont Paka Dete Hain

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Poora Oont Paka Dete Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Poora Oont Paka Dete Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5437 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

پورا اونٹ پکا دیتے ہیں ۔۔ سعودی عرب کی شادیوں میں ملنے والا اونٹ کا گوشت کیسے پکتا ہے؟

پورا اونٹ پکا دیتے ہیں ۔۔ سعودی عرب کی شادیوں میں ملنے والا اونٹ کا گوشت کیسے پکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پورا اونٹ پکا دیتے ہیں ۔۔ سعودی عرب کی شادیوں میں ملنے والا اونٹ کا گوشت کیسے پکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔