بے جان اور روکھے بالوں کے لئے پارلر جیسا ٹریٹمنٹ اب گھر میں،یہ 3 گھریلو اجزاء کا ہیئر ماسک جو بنائے بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار

گرمیوں کے موسم میں سر کی جلد میں بھی بے حد پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کئی قسم کی اسکن الرجی اور بالوں کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ ماحولیاتی آلوگی دھوپ، دھول مٹی، اور زیادہ کیمیکل والے پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے بھی بال روکھے سوکھے، بے جان اور بے رونق ہو جاتے ہیں۔
اس لئے گرمیوں کے موسم میں آپ کو اپنے بالوں کا اور بھی زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنے بال جھڑنے، ان میں خشکی اور اسکن کے مسائل ہونے سے محفوظ رکھ سکیں لیکن اس کے لئے اب پریشان ہونے اور ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔
جی ہاں! کیونکہ آپ کے باورچی خانے میں ہی آپ کے اس مسئلے کا حل موجود ہے، آج ہم آپ کو ایک ایسا ہئیر ماسک بنانے اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بتانے والے ہیں جس کے استعمال سے آپ کر سکیں گے اپنے بالوں کو سیدھام نرم و ملائم اور مضبوظ آسانی سے۔

بالوں کو سیدھا اور نرم و ملائم بنانے والا ماسک

اجزاء
ایک عدد کیلا
2 کھانے کے چمچ شہد
3 چمچ دہی یا پھر اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق

ترکیب

ایک پیالی لیں اس میں کیلا چھیل کر ڈالیں اب اس میں شہد اور دہی بھی شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے اسے اچھی طرح پھینٹ کر اسموتھ کریم ماسک جیسا بنا لیں، اب بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک اچھی طرح یہ ماسک لگا کر ہیئر کیپ پہن لیں، اس ماسک کو کم سے کم 20 سے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء آپ کو با آسانی باورچی خانے سے میسر ہو سکتے ہیں بس ان چیزوں کو استعمال کر کے ہر ہفتے میں ایک مرتبہ ماسک بنا کر لگائیں اور پائیں گھر میں ہی پارلر جیسا ہیئر ٹریٹمنٹ۔

Balon Ko Chamakdar Banane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Chamakdar Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Chamakdar Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4820 Views   |   20 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بے جان اور روکھے بالوں کے لئے پارلر جیسا ٹریٹمنٹ اب گھر میں،یہ 3 گھریلو اجزاء کا ہیئر ماسک جو بنائے بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار

بے جان اور روکھے بالوں کے لئے پارلر جیسا ٹریٹمنٹ اب گھر میں،یہ 3 گھریلو اجزاء کا ہیئر ماسک جو بنائے بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بے جان اور روکھے بالوں کے لئے پارلر جیسا ٹریٹمنٹ اب گھر میں،یہ 3 گھریلو اجزاء کا ہیئر ماسک جو بنائے بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔