دودھ تو ہر گھر میں آتا ہے اور سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے گھر میں خالص دودھ آئے۔ آپ کے گھر میں آنے والا دودھ خالص ہے یا نہیں اس بات کا پتہ لگانے کے لئے آج ایک آسان سی ٹپ بتانے جارہے ہیں۔ ایک بڑے برتن کے اوپر لکڑی کا بیلن رکھیں اور دودھ کو اس بیلن کے اوپر سے ڈالتے ہوئے برتن میں گرائیں۔ اگر بیلن پر دودھ ٹہر جائے تو سمجھ جائیں کہ یہ اصلی دودھ ہے لیکن اگر پانی کی طرح بہتا چلا جائے تو فوری طور پر دودھ بدل دیں۔
مرچیں برابر کیسے کاٹیں؟
کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کو اگر گارنشنگ کے لئے استعمال کرنا ہو تو ایک جیسا کاٹنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس کے لئے فورک لیں اور مرچوں کو اس کے ہر کانٹے پر لگادیں اور اب چھری کی مدد سے آسانی سے ایک ساتھ کاٹ لیں۔ اگر مرچیں بہت زیادہ کڑوی ہوں تو پہلے فورک کو آگ پر رکھ کر مرچوں کو کچھ دیر سینک لیں اور پھر کاٹیں اس سے کڑواہٹ کم ہوجائے گی۔
چھوٹے منہ کی بوتل اندر سے دھونے کا طریقہ
ایک سکے یا انگوٹھی کو المونیم فوائل کے چھوٹے سے ٹکڑے میں لپیٹ لیں اور بوتل میں ڈال دیں۔ اب تھوڑا سا لیکوئیڈ صابن اور پانی ڈال کر بوتل اچھی طرح ہلائیں۔ المونیم فوائل بوتل کے ہر اس کونے میں جاکر صفائی کرے گا جہاں ہاتھ نہیں جاسکتا۔ پھر بوتل کو صاف پانی سے کھنگال لیں۔
ٹماٹر پر ٹوتھ پیسٹ
ٹماٹر کو کاٹ کر اس پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اب اسے ہاتھ، پاؤں یا چہرے پر اچھی طرح ملیں۔ دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد صاف ہوجائے گی ساتھ ہی رنگت نکھر کر جلد چمکدار ہوجائے گی۔ ٹماٹر کی لیموں یا سنگترہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔