دلہن شادی کی رات انڈر توڑ کر رسم پوری کرتی ہے ۔۔ عرب دنیا میں نئی دلہن کو کن رسومات کو کرنا لازمی ہوتا ہے؟ دلچسپ معلومات

اگر آپ کو لگتا ہے شادی کی منفرد اور حیرت انگیز رسومات صرف ایشیاء اور بالخصوص پاکستان اور بھارت میں ہیں تو آپ غلط ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ عرب دنیا کی ان رسومات نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عرب شادیوں میں ہونے والی دلچسپ رسومات سے متعلق بتائیں گے۔

شادی کی رات انڈہ توڑنا:

مراکش میں ایک ایسی رسم بھی شادی بیاہ کی تقریبات کا حصہ ہے جو کہ برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ سفید انڈے پر مہندی لگائی جاتی ہے، اس انڈے کو اسی طرح سجایا جاتا ہے، جس طرح ہمارے ہاں دودھ پلائی کی رسم میں گلاس کو سجایا جاتا ہے۔
اس رسم کا مقصد نئی زندی کی شروعات ہے، دلہن سسرال میں داخل ہوتے ہی دیوار پر شادی کی رات کو یہ رسم نبھاتی ہے، اس رسم کی ایک وجہ سے یہ بھی ہے کہ بڑے بوڑھوں کے مطابق اس رسم کے ادا کرنے سے بری نظر اور شیطانی قوتیں نئے جوڑے سے دور رہتی ہیں۔

دروازے پر آٹے کی ٹکیا لگانا:

لبنان میں دلہن کو ایک ایسی رسم ادا کرنی پڑتی ہے، جو کہ سب کی توجہ بھی حاصل کرتی ہے اور ایک خوف بھی ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر رسم خراب ہوئی تو لوگوں کی باتیں بھی سننا پڑتی ہیں۔
دراصل نئی نویلی دلہن جب گھر کی دہلیز پر قدم رکھتی ہے، تو نئے گھر میں آنے سے پہلے اسے ایک آٹے کی ٹکیا دی جاتی ہے، جسے دلہن کو گھر کے دروازے پر لگانا ہوتا ہے۔
اگر یہ ٹکیا دروازے پر کافی دیر تک ٹک گئی تو اس کا مطلب ہے شادی کافی لمبی چلے گی اور اگر ٹکیا لگاتے ہی گر گئی یا ٹہر نہیں پائی تو اس کا مطلب تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔

دلہن کو گرنا پڑتا ہے:

سوڈان میں ایک ایسی رسم بھی کافی توجہ حاصل کرتی ہے، جس میں دلہن کو جان بوجھ کر گرنا پڑتا ہے، اس سب صورتحال میں دلہے کو دلہن کے پیچھے کھڑے رہنا پڑتا ہے، تاکہ جیسے ہی دلہن گرے تو دلہا اسے سنبھال لے۔
اس رسم کا مقصد یہی ہے کہ زندگی کی نئی شروعات کرنے والے جوڑتے کو معلوم ہو کہ اسی طرح آپ دونوں نے ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے۔ ڈانس کرتے کرتے دلہن نے گرنا ہوتا ہے، اب یہ دلہن پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کب گرے لیکن دلہے کو ہمہ وقت تیار رہنا پڑتا ہے۔

دلہے کے جوتوں پر کنواری لڑکیوں کا نام:

عراق میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز رسم یہ بھی ہے کہ جب دلہا شادی میں آئے تو کنواری لڑکیاں دلہے کے جوتے کی نچلی طرف اپنا نام لکھیں۔
تاکہ مستقبل میں ایک خوبصورت شہزادے جیسے لڑکے کے پاؤں آپ کی جانب بڑھیں اور آپ بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

Anda Torr Rasam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anda Torr Rasam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anda Torr Rasam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3669 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دلہن شادی کی رات انڈر توڑ کر رسم پوری کرتی ہے ۔۔ عرب دنیا میں نئی دلہن کو کن رسومات کو کرنا لازمی ہوتا ہے؟ دلچسپ معلومات

دلہن شادی کی رات انڈر توڑ کر رسم پوری کرتی ہے ۔۔ عرب دنیا میں نئی دلہن کو کن رسومات کو کرنا لازمی ہوتا ہے؟ دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہن شادی کی رات انڈر توڑ کر رسم پوری کرتی ہے ۔۔ عرب دنیا میں نئی دلہن کو کن رسومات کو کرنا لازمی ہوتا ہے؟ دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔