دوران حج محمد رفیع کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جو انہوں نے گلوکاری چھوڑ دی؟ برسوں بعد بیٹے کا انکشاف

Mohammad Rafi Son Revealed Why His Father Quit Singing

برصغیر کی موسیقی کا دوسرا نام کہلانے والے محمد رفیع کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ان کے بیٹے شاہد رفیع نے برسوں پرانی اس غلط فہمی کو توڑ دیا کہ 1970 کی دہائی میں ان کے والد نے کشور کمار کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے گلوکاری ترک کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے پیچھے اصل محرک ذاتی اور گہرے مذہبی جذبات تھے، نہ کہ کسی دوسرے گلوکار سے رقابت۔

شاہد رفیع نے انٹرویو میں کہا کہ والدین 1971 اور 1972 میں مسلسل دو سال حج پر گئے تھے۔ وہاں علما نے رفیع صاحب کو کہا کہ، "گلوکاری خدا کی بارگاہ میں معافی نہیں پائے گی"۔ یہ بات انہیں اس قدر اندر تک ہلا گئی کہ واپسی پر اعلان کیا، "میں ریٹائر ہو رہا ہوں۔" پھر ممبئی چھوڑ کر لندن جا بسے اور عہد کیا کہ دوبارہ کبھی نہیں گائیں گے۔

مگر لندن میں ایک معتبر مذہبی شخصیت نے انہیں سمجھایا کہ یہ صلاحیت بھی دراصل رب کی عطا ہے اور اسے خیر کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ یہی بات بعد میں میوزک ڈائریکٹر نوشاد نے بھی دوہرائی اور یوں رفیع دوبارہ گلوکاری کی دنیا میں لوٹ آئے۔ اس دوران کئی پروڈیوسرز نے نئے گلوکاروں کو موقع دیا، لیکن رفیع صاحب نے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی۔

31 جولائی 1980 کو صرف 55 برس کی عمر میں وہ دنیا سے رخصت ہوئے مگر ان کے لازوال نغمے آج بھی زندہ ہیں۔ 2024 میں ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات اس بات کا اعلان تھیں کہ محمد رفیع کا جادو اور ورثہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

Mohammad Rafi Son Revealed Why His Father Quit Singing

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mohammad Rafi Son Revealed Why His Father Quit Singing and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mohammad Rafi Son Revealed Why His Father Quit Singing to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   103 Views   |   05 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 September 2025)

دوران حج محمد رفیع کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جو انہوں نے گلوکاری چھوڑ دی؟ برسوں بعد بیٹے کا انکشاف

دوران حج محمد رفیع کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جو انہوں نے گلوکاری چھوڑ دی؟ برسوں بعد بیٹے کا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوران حج محمد رفیع کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جو انہوں نے گلوکاری چھوڑ دی؟ برسوں بعد بیٹے کا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts