خواتین اپنی خوبصورتی اور اچھی جلد کیلیئے کافی حساس ہوتی ہیں اور وہ اسکے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کہ ان کا چہرہ جوان نظر آئے، اور وقت سے پہلے انہیں جھائیوں اور جھریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کھانے پینے میں کی جانے والی لاپرواہی اور غلط انتخاب قبل از وقت چہرے پر جھریوں کا سبب بن سکتا ہے؟ نہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سی ایک غذا ہے جو آپ کو جوانی میں بوڑھا کرسکتی ہے۔
چینی:
جھریاں عمر بڑھنے کے عمل کا ایک قدرتی حصہ ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں، جھریوں کی نشوونما سمیت قبل از وقت بڑھاپے پر چینی کے استعمال کے اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ، چینی جھریوں، کیل مہاسوں، خشک یا روکھی جِلد جیسے مسائل کا باعث بنتی ہے اور میٹھے کا شوق اس عمل کو مزید تیز کر دیتا ہے۔
جوانی میں جھریاں:
ضرورت سے زیادہ چینی کا استعمال گلائی کیشن نامی ایک عمل کا باعث بن سکتا ہے، جہاں شوگر کے مالیکیول جسم میں پروٹین سے منسلک ہوتے ہیں، بشمول کولیجن اور ایلسٹن۔جب چینی کے مالیکیول ان پروٹینوں سے جڑ جاتے ہیں، تو وہ ان کو سخت اور کم کام کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ عمل جلد کی معاون ساخت کو کمزور کر سکتا ہے اور جھریوں کی تشکیل میں حصہ ڈال سکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ قبل از وقت بڑھاپا طاری ہو جاتا ہے۔
کیل مہاسے اور ورم:
ضرورت سے زیادہ چینی کا استعمال جسم کے اندر ورم کو بڑھاتا ہے جس کے باعث جِلد پر کیل مہاسے زیادہ نظر آنے لگتے ہیں اور اس سے جلد پر بیکٹریا کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے جو ایکنی کی صورت میں سامنے آتی ہے پھر۔
روکھی اور بے جان جِلد:
زیادہ چینی کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور انسولین بننے کا عمل بڑھ جاتا ہے۔انسولین کی سطح بڑھنے سے غدود زیادہ چکنائی بنانے لگتے ہیں جو مسام کو بند کر دیتے ہیں جس سے جِلد روکھی ہو جاتی ہے یا بے جان نظر آنے لگتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jhuriyan Paid Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jhuriyan Paid Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.