کھانے سے پہلے یا کھانا کھانے کے بعد ناریل کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ناریل کا پانی پینے کا صحیح وقت کیا ہے اور اسے کس طرح پینا چاہیئے ۔۔

ناریل کا پانی پینے میں بہت ذائقہ دار اور میٹھا میٹھا سا ہوتا ہے جس کو بچے بھی شوق سے پیتے ہیں اور بڑے بھی۔ اکثر آپ نے ڈاکٹروں سے سنا ہوگا کہ ہر کھانے کی چیز کا ایک وقت ہے اس لیے ہر وقت ہر چیز نہ کھائیں بلکہ بہت دیکھ بھال کر استعمال کی جائے کیونکہ کھانے کی چیزوں میں ہمارے لئے کوئی نہ کوئی افادیت ضرور ہوتی ہے لیکن اس کے استعمال کا وقت اور طریقہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔ کچھ ایسا ہی ناریل کے پانی کے ساتھ ہے کہ یہ بھرپور اجزاء کا مرکب ہے مگر اس کے استعمال کے چند اوقات ہیں جن پر اس کو پیا جائے تو یہ دگنا فائدہ دیتا ہے۔ اس پانی میں کیلوریز، 1.3 گرام شکر، پوٹاشئیم، سوڈیم، میگنشیئم اور کیلشئم کے کچھ ذرات پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو طاقت پہنچانے کے ساتھ کئی اور بھی فوائد دیتے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔ ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے چند اوقات اور اس دوران ہو نے والے فائدے بھی جانیں تاکہ آپ بھی خود کو طاقتور اور صحتمند بنا سکیں۔

• صبح نہارمنہ:
صبح خالی پیٹ ناریل پانی پینے سے ہمارا میٹا بولزم درست ہوتا ہے، پیٹ کے تمام تر مسائل ( قبض اور ہاضمے کی خرابی ) کنٹرول میں آتے ہیں اور ساتھ یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اور جسم کو انفیکشنز، وائرل بیماریوں اور جراثیموں سے بچانے میں مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق: '' ناریل کا پانی صبح کے وقت پینے سے جسم کو تازگی کے ساتھ ایسے جراثیموں سے تحفط ملتا ہے جن سے بچنا ہمارے لئے مشکل ہے جوکہ زیادہ تر ڈائریا یا دانتوں میں کیڑا لگنے کی ایک عام وجہ بنتے ہیں''۔

• کثرت سے پہلے اور بعد میں:
موٹاپا کسی کو پسند نہیں ہوتا اور اس کو ختم کرنے کے لئے جو لوگ کثرت کرتے ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ کثرت سے پہلے اور بعد میں ایک گلاس ناریل کا پانی پی لیں اس سے کثرت کرتے وقت نہ تو آپ جلدی تھکیں گے اور نہ ہی آپ کے پٹھے درد کریں گے۔ اس لئے آپ اگر چاہتے ہیں کہ زیادہ بھاگ دوڑ اور ورزش کے بعد پٹھوں اور کمردرد سے محفوظ رہیں تو اس پانی کو اپنے ساتھ ضرور رکھیں اور استعمال بھی کریں۔

• کھانے سے پہلے اور بعد میں:
کھانے سے پہلےاور بعد میں اس کو پینے سے پیٹ پھولتا نہیں ہے اور نہ کھانا بھی جلد ہضم ہوتا ہے۔ اس کو پینے سے جسم میں ایسے الیکٹرلائٹس پیدا ہوتے ہیں جو آپ کو زیادہ طاقت فراہم کرتے ہیں اور دل کے امراض سے بھی آپ کو بچاتے ہیں۔

• انرجی ڈرنک کے طور پر:
ہم مختلف سوفٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو استعمال کرکے اپنے جسم میں کیمیکلز کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس سے کئی ایک صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ بہت خطرناک ہیں۔ مگر ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ: '' ناریل سے اچھی کوئی انرجی ڈرنک نہیں ہے ۔ سستی اور کاہلی کا احساس ہونے لگے تو آپ ایک گلاس ناریل پانی پی لیں یہ فوری طاقت دیتا ہے اور جسم میں طاقت کو بڑھانے کے ہارمونز کو فعال کردیتا ہے۔''

• دورانِ حمل:
دورانِ حمل ہونے والی بدہضمی، سینے کی جلن اور کمزوری کو دور کرنے میں یہ پانی مفید ہے اس سے حمل کے ابتدائی 4 ماہ میں ماں اور بچے کو بہتر توانائی ،وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جس سے دونوں کی صحت اچھی رہتی ہے۔

• رات سونے سے قبل:
رات کو سونے سے پہلے اس کو پینا اس لئے مفید ہے کیونکہ یہ ڈپریشن اور انزائٹی کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں سکون کے ہارمونز کو متحرک کردیتا ہے جس سے آپ کو بہتر نیند آتی ہے۔

Nariyal Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nariyal Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nariyal Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5346 Views   |   15 May 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2024)

کھانے سے پہلے یا کھانا کھانے کے بعد ناریل کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ناریل کا پانی پینے کا صحیح وقت کیا ہے اور اسے کس طرح پینا چاہیئے ۔۔

کھانے سے پہلے یا کھانا کھانے کے بعد ناریل کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ناریل کا پانی پینے کا صحیح وقت کیا ہے اور اسے کس طرح پینا چاہیئے ۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے سے پہلے یا کھانا کھانے کے بعد ناریل کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ناریل کا پانی پینے کا صحیح وقت کیا ہے اور اسے کس طرح پینا چاہیئے ۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔