یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول متوازن رکھنے کا آسان علاج

جسم میں جب کوئی تبدیلی محسوس ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا جسم ہمیں اشارہ کر رہا ہے کہ ہمیں متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اور ہمارے جسم میں کسی چیز کی کمی یا زیادتی ہو رہی ہے۔
اکثر لوگ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں، ایسے میں اس کا گھریلو اور آسان علاج آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں، پہلے جان لیں کہ یورِک ایسڈ کیا ہے اور جسم میں کیا تبدیلی پیدا کر سکتا ہے۔

یورِک ایسڈ کیا ہے؟

یورِک ایسڈ ایک ایسا کیمیائی مواد ہے جو جسم میں پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم بنتا ہے اور خون کے زریعے سے گردوں تک پہنچ کر گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے، لیکن اس میں خطرناک بات یہ ہے کہ جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکل سکے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی صورت میں جوڑوں میں جمع ہو جاتا ہے اور پھر اس کی وجہ سے جسم کے مختلف جوڑ کمزور ہونے لگتے ہیں اس سے متاثرہ مریض کا چلنا پھرنا اور اُٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

یورِک ایسڈ بڑھنے کی علامات کیا ہیں:

• جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔
• جسم کے مختلف اعضاء پر گانٹھ محسوس ہوتی ہے۔
• پیر کے انگوٹھوں میں سوجن ہونے لگتی ہے۔
• جوڑوں میں درد کے ساتھ ساتھ سوجن بھی ہوتی ہے۔

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کنٹرول کرنے کا نسخہ:

لہسن کے چند ٹکڑے لے کر انہیں اچھے سے چاپ کر لیں، اور توے پر چند قطرے زیتون کا تیل ڈال کر ہلکا سا گولڈن کر لیں، اب اس میں ایک چٹکی کے قریب کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک (جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ نمک سے گریز کریں) اب اسے رات کے کھانے سے آدھے گھنٹے قبل کھا لیں، کولیسٹرول اور یورِک ایسڈ بیلنس ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹِپ بھی استعمال کریں:

• اس نسخے کے ساتھ ساتھ کڑی پتے کے استعمال بھی جاری رکھیں، ہرے دھنیے پودینے اور لہسن کی چٹنی کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ ایک کھانے کا چمچ تربوز کے بیج کو ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں، جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر صبح، دوپہر اور شام اس ایک گلاس پانی کو تھوڑا تھوڑا پی کر ختم کریں۔

Uric Acid Control Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uric Acid Control Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Control Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8341 Views   |   09 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول متوازن رکھنے کا آسان علاج

یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول متوازن رکھنے کا آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول متوازن رکھنے کا آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔