میں ماہرہ کا بھائی بن گیا تھا ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ڈرامہ مشکل کے اداکار خوشحال خان کس مشہور اداکار کے کزن ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات

نئے اداکار جہاں اپنی جگہ بنا ہی لیتے ہیں، وہیں ان کی جاندار اداکاری کے ساتھ ان کے رشتے بھی کافی وائرل ہو جاتے ہیں۔

نوجوان اداکار خوشحال خان نے حال ہی میں اپنے ڈرامے مشکل سے سب کی توجہ حاصل کی جس میں ان کا کردار فراز ناظرین کو خوب بھایا۔ فراز کا کردار خوشحال خان نے کچھ یوں نبھایا کہ ناظرین اسے اب تک یاد کر رہے ہیں۔

ایک ایسا کردار جس میں فراز گھریلو مصیبتوں اور پھر دباؤ کو برداشت کرتا ہے۔ خوشحال خان 2000 میں لاہور شہر میں پیدا ہوئے، جبکہ اداکار کا تعلق ایک پٹھان گھرانے سے ہے۔ جبکہ یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مشہور اداکار احسن خان خوشحال خان کے کزن ہیں۔

2021 میں خوشحال نے ڈرامے قصہ مہربانو سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، ڈرامہ بے بسی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب میرینہ خان کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامے مشکل میں لیڈ رول ادا کیا۔

ہم اسٹائل ایوارڈز میں بھی خوشحال خان نے 2019 2020 کے رائزنگ اسٹار، ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خوشحال نے ماہرہ خان کے پراجیکٹ ایک ہے نگار میں ماہرہ خان یعنی نگار کے بھائی کا کردار ادا کیا، جس نے ناظرین کو بھی ان کی جانب متوجہ کیا۔

اس حوالے سے خوشحال کا کہنا تھا کہ رئیس فلم کی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی خوشگوار تھا۔ ماہرہ انتہائی مہربان شخصیت کی مالک ہیں۔

خوشحال دیگر سینئر اداکاروں کے ساتھ بھی وقت بتاتے دکھائی دیے ہیں، جیسے کہ اس تصویر میں وہ اداکار فواد خان، ان کی اہلیہ، صنم سعید کے ساتھ موجود ہیں۔

Mahira Khan Ka Bhai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan Ka Bhai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan Ka Bhai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5712 Views   |   20 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں ماہرہ کا بھائی بن گیا تھا ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ڈرامہ مشکل کے اداکار خوشحال خان کس مشہور اداکار کے کزن ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات

میں ماہرہ کا بھائی بن گیا تھا ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ڈرامہ مشکل کے اداکار خوشحال خان کس مشہور اداکار کے کزن ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں ماہرہ کا بھائی بن گیا تھا ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ڈرامہ مشکل کے اداکار خوشحال خان کس مشہور اداکار کے کزن ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔