شاترہ کا جوشاندہ کئی بیماریوں کا بہترین علاج ہے ۔۔ جانیئے شاترہ کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد

شاترہ ایک پودا ہے جو موسمِ بہار میں کھیتوں باغات اور سڑکوں کے کنارے اُگتا ہے گاؤں وغیرہ میں رہنے والے افراد اس پودے کو بخوبی پہچانتے ہیں اور اس کے فوائد سے بھی واقف ہوتے ہیں، شاترہ کے پھول پتے اور شاخیں سب ہی طبی فوائد سے بھرپور ہوتی ہیں۔
شاترہ کے بےشمار فوائد میں خون صاف کرنا اور بخار اُتارنا شامل ہے، یہ جگر کے لئے بھی مفید ہے اس کا جوشاندہ بنا کر استعمال کیا جاتا ہے جو کئی قسم کی بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے بہترین ہوتا ہے شاترہ کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔

• شاترہ کے حیرت انگیز فوائد

• بخار میں مفید

اگر بخار نہ اُتر رہا ہو تو ایسے میں شاترہ کا استعمال مفید ہے بخار کے مریض کو اگر شاترہ کا جوشاندہ بنا کر دیا جائے تو اس سے فوری پسینہ آنے لگے گا اور جسم کا درجہ حرارت کم ہو کر بخار اُتر جائے گا۔

• خون صاف کرنے کے لئے مفید

شاترہ کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے یہ جسم میں فلٹر کا کام کرتے ہوئے خون کو فلٹر کرتا ہے اور خون سے فاسد مادوں، زیریلے مادوں اور گندگی کو صاف کر کے خون کو صاف کرتا ہے، شاترہ کا جوشاندہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے کچھ ہی دنوں میں خون صاف ہونے لگا اور یوں نہ صرف صحت بہتر ہوگی بلکہ جلد میں بھی نکھار آئے گا۔

• جگر کے امراض میں مفید

شاترہ جگر کے امراض سے نجات دلانے کے لئے بھی جانا جاتا ہے، یہ جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے جس سے جگر کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے ساتھ ہی یہ جگر کو کئی قسم کے مسائل اور بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

• منہ کے چھالوں سے نجات

شاترہ کو منہ کے چھالے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، چاہیں تو سوکھے شاترہ کو منہ میں لے کر چوس لیں یا پھر شاترہ کا جوشاندہ بنا کر اس سے کلیاں کریں تو منہ کے چھالے دور ہو جائیں گے۔

• شاترہ کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ

ایک گلاس پانی میں 4 گرام شاترہ ڈال کر اسے 10 سے 15 منٹ بلکل دھیمی آنچ پر پکائیں اب جب یہ پانی آدھا گلاس رہ جائے تو چولہا بند کر دیں اور اسے چھان کر کپ میں نکال لیں اب اس میں ایک چمچ شہد ملائیں اور پی لیں۔

Shahtra Herb Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shahtra Herb Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahtra Herb Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4409 Views   |   29 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شاترہ کا جوشاندہ کئی بیماریوں کا بہترین علاج ہے ۔۔ جانیئے شاترہ کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد

شاترہ کا جوشاندہ کئی بیماریوں کا بہترین علاج ہے ۔۔ جانیئے شاترہ کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاترہ کا جوشاندہ کئی بیماریوں کا بہترین علاج ہے ۔۔ جانیئے شاترہ کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔