بابا کی سب سے لاڈلی تھی، آج دلہن بننے کا وقت آیا تو باپ ساتھ نہیں! امجد صابری کی بیٹی کا نکاح، شرکاء بھی والد کی یاد میں رو پڑے، ویڈیو

امجد صابری شہید کو ہم سے بچھڑے 6 سال گزر گئے، ان سالوں میں آج تک ان کی آواز اور کلام کو کوئی نہیں بھول پایا۔ آج بھی جب ان کا کلام میں قبر اندھیری میں پڑھا جاتا ہے یا پھر خود ان کا بیٹا مُجدد صابری یہ کلام اپنی آواز میں پڑھتا ہے تو یوں لگتا ہے ایک نئے انداز سے امجد ابھر کر سامنے آگئے ہوں۔

امجد صابری کی بڑی بیٹی حورین امجد صابری کا نکاح 24 دسمبر کو لاہور میں انجام پایا جس میں گھر والوں، قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات میں سے مایا خان اور عروج نے شرکت کی۔

حورین کی مہندی میں جب والد کی قوالی پڑھی گئی تو تمام شرکاء امجد کی یاد میں رو پڑے، بیٹا بھی جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنے والد کی یاد میں بہت رویا وہیں مایا بھی اپنے ساتھی قوال کی یاد آج تک نہ بھلا سکیں۔ حورین کا نکاح قریبی حال میں کیا گیا۔ ان کے شوہر کا نام محمد موسیٰ ہے۔ نکاح کے وقت بھی مایا خان نے اپنی شرکت یقینی بنائی اور خوشی سے تمام رسومات میں حصہ لیا۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2769 Views   |   29 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بابا کی سب سے لاڈلی تھی، آج دلہن بننے کا وقت آیا تو باپ ساتھ نہیں! امجد صابری کی بیٹی کا نکاح، شرکاء بھی والد کی یاد میں رو پڑے، ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بابا کی سب سے لاڈلی تھی، آج دلہن بننے کا وقت آیا تو باپ ساتھ نہیں! امجد صابری کی بیٹی کا نکاح، شرکاء بھی والد کی یاد میں رو پڑے، ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.