گنے کی فصل جہاں کاشتکاروں کو مالی فوائد پہنچاتی ہے وہاں اس کا رس مختلف بیماریوں میں فائدہ مند ہوتا ہے- گنے کی کاشت پاکستان میں کافی بڑے رقبے پر کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک وہ اہداف پورے نہیں ہو سکے اگر حکومت کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی اور کھادیں مہیا کرے تو یہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں- گنے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید زراعت کے طریقوں پر عمل کرنا ہوگا- گنے سے ہی ہم گڑ اور چینی تیار کرتے ہیں اور اس کے علاوہ گنے کا رس بھی ہمارے ہاں ایک پسندیدہ مشروب ہے جسے چھوٹے بڑے سب ہی پسند کرتے ہیں اس کا زیادہ تر استعمال موسم گرما میں کیا جاتا ہے ۔
گنے کے رس میں میگنیشیم، آئرن، کیلشیم، فاسفورس، زنک، پروٹین اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن B1,B2,B3اورB5 پایا جاتا ہے- گنے کے رس کو شوگر کے مریض بھی ہفتہ میں ایک دو بار پی سکتے ہیں۔ گنے کا رس اگر چھیل کر حاصل کیا جائے تو یہ بہتر عمل ہے کیونکہ بیلنے سے نکلا ہوا رس ذرا دیر میں ہضم ہوتا ہے۔ اگر آپ چھیل نہیں سکتے تو بازار سے بنی بنائی گنڈیریاں بھی خرید کر کھا سکتے ہیں۔لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ بیلنے سے نکلا ہوا رس نہیں پی سکتے وہ بھی ٹھیک ہے۔
گنے کے رس کے ساتھ اگر لیموں کا رس ،ادرک کا رس یا پودینے کا رس ملا کر پیا جائے تو اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ گنے کے رس کے کچھ طبعی فوائد بھی ہیں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
فوائد:
٭گنے کا رس نزلہ ،زکام اور گلے کی سوزش سے محفوظ رکھتا ہے
٭گنے کا رس جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے
٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے
٭گنے کے رس میں الکلوی نامی جزو ہوتا ہے جو چھاتی اور کینسر کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے
٭گردے کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے
٭حاملہ خواتین کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں آئرن موجود ہوتا ہے
٭ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا
٭پیشاب کی نالی میں جلن کو دور کرتا ہے
٭اس میں کیلشیم کی موجودگی کی وجہ سے ہماری ہڈیاں اور دانت مظبوط رہتے ہیں
٭دل کے امراض میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کو نارمل سطح پر رکھتا ہے
٭گنے کا رس جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکے رکھتا ہے
٭معدے کو تقویت فراہم کرتا ہے
٭آنکھوں کی بینائی کے لئے بھی مفید چیز ہے
٭خون کی کمی والے افراد اس کا استعمال کریں کیونکہ یہ خون کی کمی کو دور کرتا ہے وجہ اس میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
٭پٹھے اگر کمزور ہوں تو گنے کے رس کا استعمال کریں پٹھے مضبوط ہو جائیں گے
٭ناخنوں کی قدرتی خوبصورتی کو قائم رکھتا ہے اور انہیں چمکدار بناتا ہے
٭آدھے سر کا درد ہو تو اس میں گنے کا رس پینا فائدہ مند رہتا ہے
٭بخار کی حالت میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے
٭گنے کا رس جگر کی صفائی کرتا ہے اور اس کی استعداد کو بڑھاتا ہے
٭اگر آپ کو نیند ٹھیک طریقہ سے نہ آتی ہو تو آپ گنڈیریاں چوسیں
٭طبیعت میں بھاری پن یا گرانی محسوس ہو تو بھی گنڈیریوں کا استعمال کرنا چاہیئے
٭اگر آپ میں چڑچڑاپن پایا جاتا ہے تو صبح نہار منہ گنڈیریوں کا استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugarcane Juice Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugarcane Juice Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
گنے کا رس ہمارے لئے کتنا مفید ہے؟
گنے کا رس ہمارے لئے کتنا مفید ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گنے کا رس ہمارے لئے کتنا مفید ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔