غریب ڈرائیور کی بیٹی نے مقابلے کا امتحان پاس کرلیا.. بیٹی کی کامیابی پر باپ نے کیا کہا؟ دیکھیں

"جب میں لوگوں سے کہتا تھا کہ میری بیٹی سی ایس ایس کی تیاری کررہی ہے تو لوگ سنی ان سنی کر دیتے تھے. لیکن میں اللہ سے دعا کرتا تھا. میری خواہش تھی کہ جیسے میں لوگوں کے لئے گاڑیاں چلا رہا ہوں. کل کو میرے بچوں کے لئے بھی کوئی چلائے. اللہ نے مجھے میری سوچ سے بڑھ کر نوازا ہے. میری بیٹی نے سر فخر سے بلند کردیا. اللہ سب کو ایسی ہی اولاد دے"

یہ کہنا ہے ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم کا جو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ڈرائیور کی نوکری کرتے ہیں. حال ہی میں محمد سلیم کی بیٹی سامیہ سلیم نے سی سی ایس کا امتحان پاس کیا ہے جس کے بعد وہ اے ایس پی بن گئی ہیں.

سامیہ سلیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں بچپن سے ہی ڈاکٹر بننے کا بہت شوق تھا لیکن پھر میرٹ پر نہیں آسکیں جس کا بہت دکھ تھا. لیکن سب نے سمجھایا کہ اللہ نے سب کو ایک خاص مقصد کے لئے چنا ہے.

اس کے بعد سامیہ نے یونیورسٹی سے بیچلرز کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا. سمعیہ کہتی ہیں کہ لوگ مذاق اڑاتے تھے کہ ڈرائیور کی بیٹی ہوں لیکن میں محنت کرتی تھی.

سی ایس ایس کے لئے لوگوں نے مشورہ دیا تو مجھے یقین نہیں تھا کہ میں کرسکتی ہوں. پھر محنت سے امتحان اور انٹرویو دیا جس کے بعد ایک دن اچانک سہیلی کا فون آیا اور اس نے بتایا کہ میں سی سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہوگئی ہوں. میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اب گلی کا ہر بچہ سی ایس ایس کرنا چاہتا ہے.

Driver Ki Beti Nay Css Kar Liya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Driver Ki Beti Nay Css Kar Liya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Driver Ki Beti Nay Css Kar Liya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   87337 Views   |   18 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

غریب ڈرائیور کی بیٹی نے مقابلے کا امتحان پاس کرلیا.. بیٹی کی کامیابی پر باپ نے کیا کہا؟ دیکھیں

غریب ڈرائیور کی بیٹی نے مقابلے کا امتحان پاس کرلیا.. بیٹی کی کامیابی پر باپ نے کیا کہا؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غریب ڈرائیور کی بیٹی نے مقابلے کا امتحان پاس کرلیا.. بیٹی کی کامیابی پر باپ نے کیا کہا؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔