لیموں پانی صرف جلد ہی نہیں جگر اور گردے کے امراض سے بھی بچاتا ہے اور ۔۔۔ گرمی میں لیموں پانی پینے کے کچھ ایسے فائدے جو ڈاکٹر بتاتے ہیں

گرمی میں ٹھنڈا ٹھنڈا مزے دار سا کھٹا میٹھا سا لیموں پانی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا، اس کو پیتے ہی جیسے ساری گرمی بھاگ جاتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے تازگی آگئی ہو۔ جب کبھی باہر سے آئیں اور گھر میں قدم رکھتے ہی ٹھنڈے پانی کی جگہ لیموں پانی کا بھرا ہوا گلاس مل جائے تو ساری تھکان اتر آتی ہے۔ لیکن اسی لیموں پانی پینے کے کچھ اور بھی بے شمار فوائد ہیں جو آج ہم آپ کو کے فوڈز میں بتانے جا رہے ہیں۔

گردے کی پتھری

لیموں پانی ان لوگوں کے لئے بہت فائدے مند ہے جن کے گردوں میں پتھری ہے، کیونکہ اس میں پوٹاشیئم اور سٹرک ایسڈ ہوتے ہیں جو جسم سے بآسانی پتھروں کے اخراج کو آسان بنا دیتے ہیں یوں گردے کی پتھری بنا آپریشن جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔

جگر کی خرابی

لیموں پانی میں موجود ایسٹک ایسڈز جگر کی خرابی کو دور کرکے اس کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم سے فاضل مادوں کو بھی خارج کرتے ہیں جس سے آپ کا جگر بھی محفوظ رہتا ہے اور ہیپاٹائٹس بھی نہیں ہوتا۔

فالج کا خطرہ

برٹش ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق: '' جو لوگ بڑی مقدار میں لیموں پانی کا استعمال کرتی ہیں ان میں فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔''

حاملہ خواتین کے لیے

اس میں موجود فولیٹ وٹامنز حاملہ خواتین کو دورانِ حمل ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاتے ہیں اور بچے کی صحت بھی اچھی کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہاضمہ

یہ پانی ہاضمے کو اچھا کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جوکہ کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

وزن کم

لیموں پانی آپ کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس سے آپ کے وزن میں یقینی حد تک کمی آتی ہے لیکن اس کے لئے آپ کو روزانہ نہارمنہ ایک گلاس لیموں پانی پینا ہوگا مگر خیال رہے کہ اس میں چینی کا استعمال نہ کیا جائے۔

موڈ

اس پانی میں انویگوریٹنگ سینٹ پائے جاتے ہیں جو فوری آپ کے موڈ کو اچھا کرتے ہیں اور ڈپریشن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Lemon Water Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Water Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Water Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Urooj  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5029 Views   |   30 Jul 2021
About the Author:

Urooj is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urooj is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

لیموں پانی صرف جلد ہی نہیں جگر اور گردے کے امراض سے بھی بچاتا ہے اور ۔۔۔ گرمی میں لیموں پانی پینے کے کچھ ایسے فائدے جو ڈاکٹر بتاتے ہیں

لیموں پانی صرف جلد ہی نہیں جگر اور گردے کے امراض سے بھی بچاتا ہے اور ۔۔۔ گرمی میں لیموں پانی پینے کے کچھ ایسے فائدے جو ڈاکٹر بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں پانی صرف جلد ہی نہیں جگر اور گردے کے امراض سے بھی بچاتا ہے اور ۔۔۔ گرمی میں لیموں پانی پینے کے کچھ ایسے فائدے جو ڈاکٹر بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔