کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اروی جڑ کی سبزی ہے یہ ایک نشاشتہ دار جڑ ہے یہ پاکستان سمیت ایشیاء بھر میں کاشت کی جاتی ہے، یہ سبزی وٹامن سی اور نشاستہ سے بھرپور ہوتی ہے، یوں تو صرف اروی پکانے سے اس کا مزاج گرم ہوتا ہے لیکن اگر اسے گوشت کے ساتھ پکایا جائے تو اس کا مزاج معتدل ہو جاتا ہے، اسے دونوں ہی طرح سے پکانا ہمارے یہاں عام ہے۔
اگر اروی کے ذائقے کی بات کی جائے تو یہ تھوڑی پھیکی اور لیس والی ہونے کی وجہ سے تھوڑی میٹھی ہوتی ہے یہ ہمارے یہاں کے لوگوں کی ایک پسندیدہ لیس دار سبزی ہے جس کے اوپر لیموں چھڑک کر کھانا پسند کیا جاتا ہے۔

• اروی کے حیرت انگیز فوائد

اگر اروی کے فوائد کی بات کی جائے تو یہ فائبر اور وٹامن سی سمیت دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے یہ آنتوں کی بیماری، بلڈ شوگر اور دل کے مسائل دور کرنے سمیت دیگر کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں اہم مانی جاتی ہے اس کے دیگر کیا فوائد ہیں آیئے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

• غذائیت سے بھرپور

اروی میں قدرتی طور پر موجود مختلف غذائی اجزاء میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ای شامل ہیں، ماہرین کے مطابق ایک کپ (132 گرام) پکی ہوئی اروی میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں۔

• دل کی حفاظت

اروی میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے جسم کو کولیسٹرول کے مضر نتائج سے بچاتا ہے اروی میں فیٹس نہیں ہوتے جبکہ اس میں موجود وٹامن ای کی اچھی مقدار کی وجہ سے یہ دل کی صحت کے لئے بہترین ہوتی ہے۔

• اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

کیونکہ اروی زمین کے اندر دبی ہوتی ہے اور یہ ایک جڑ والی سبزی ہے اس لئے اس میں پودوں پر مبنی ایسے مرکبات ہیں جنہیں کوئسٹین کہا جاتا ہے یہ مرکبات کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں جبکہ اروی کے پتے اروی کے پتے، اینٹی آکسیڈینٹس، بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو تندرستی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

• ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید

اروی میں غذائیت کا خزانہ چھُپا ہے جس سے ذیابطیس کے مریض بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، اروی کھانے کے بعد ہائی بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے ساتھ ہی یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن کرتی ہے اس لئے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض دونوں ہی کے لئے اروی کا استعمال صحت بخش ہے۔

• وزن کم کرنے کے لئے بہترین

اروی میں بھرپور غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو ہمارے پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے اور بھوک کا احساس نہ ہونے دینے کے لئے بہترین ہے اروی کے 100 گرام حصے میں5 اعشاریہ1 گرام فائبر ہوتا ہے اس میں کیلوریز کی کم مقدار وزن نہیں بڑھنے دیتی۔

• جلد کے لئے مفید

لیس دار ہونے کی وجہ سے اروی جسم سے خشکی دور کرنے میں مدد دیتی ہے اس کا لیس دار ہونا ہماری جلد کے لئے بہترین ہے کیونکہ یہ جھریوں اور جھائیوں سے ہماری جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔

• مزیدار اروی بنانے کا طریقہ

مزیدار اروی بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ گھی یا تیل میں باریک لہسن، پیاز ٹماٹر، ہری مرچ، اجوائن، ڈال کر اچھی طرح بھونا جائے پھر اس میں اروی اور زرا سا پانی ڈال کر اتنا پکایا جائے کہ اروی گل جائے اور سالن تیل چھوڑ دے، بس اب اس پر لیموں چھڑکیں اور مزے سے کھائیں۔

Arvi Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arvi Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arvi Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7513 Views   |   04 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔