19 سال کوما میں رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا ۔۔ اس آدمی کے ساتھ ایسا کونسا واقعہ پیش آیا تھا کہ اس نے اپنے 19 سال بستر پر کوما میں گزار دئے؟

کوما ایک ایسی چیز ہوتی ہے جس میں انسان دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث گہری نیند میں سوجاتا ہے اور پھر اس کے جاگنے کا وقت کوئی نہیں بتا سکتا۔

آج کا واقعہ ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو ایک گاڑی کے حادثے کی وجہ سے کوما میں چلا گیا اور لگاتار انیس سال تک کوما میں رہا۔ اس آدمی کا نام ٹیری والیس ہے جس کا تعلق امریکہ کی ریاست آرکنساس سے تھا۔

ٹیری ایک خوش مزاج انسان تھا اور تمام گھر والے اسے بے حد پیار کرتے تھے۔ ٹیری جب انیس سال کا تھا تب اس نے اپنی ایک دوست سنڈی سے شادی کرلی۔ یہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔ ان کے گھر بیٹی کی ولادت بھی ہوئی جس کا نام امبر رکھا تھا۔

یہ واقعہ جولائی 1984 کا ہے جب ٹیری اپنی دو دوستوں کے وساتھ گاڑی میں جا رہا تھا۔ٹیری خود گاڑی ڈرائیور کر رہا تھا۔ پھر اچانک ٹیری سے گاڑی نہ سنبھلی اور اس کی گاڑی کا ایکسیڈینٹ ہوگیا۔ گاڑی ایک بریج کی دیوار کو توڑتے ہوئے نیچے دریا میں جا گری تھی۔

کسی نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ٹیری اور اس کے دوستوں کو فوراً پانی سے نکالا گیا۔ ٹیری کا ایک دوست حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ایک دوست بہتر حالت میں تھا۔ مگر ٹیری کو جسم کے علاوہ سر پر بھی گہری چوٹیں آئی تھی جس کے باعث اس کی حالت بہت نازک تھی۔

اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا علاج شروع کیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ٹیری کوما میں جا چکا ہے اور وہ کب جاگے گا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ نوجوان کی دیکھ بھال کا ذمہ اس کے والدین نے اٹھا لیا تھا۔ ٹیری کے والدین اس کی بیماری کے اخراجات برداشت کر رہے تھے جبکہ اس کی بیوی نوکری کر رہی تھی۔

ٹیری کی فیملی اس بات کی امید کھو چکی تھی کہ وہ اب کبھی کوما سے جاگے گا۔ لیکن 13 جون 2003 کو ایک حیرت انگیز معاملہ پیش آیا جب ٹیری نے اچانک اپنی آنکھیں کھول کر ماں کو پکارنا شروع کر دیا۔ اسپتال کا عملہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔ اسپتال کے سب ڈاکٹرز ٹیری کو دیکھنے کے لیے اس کے روم میں آگئے تھے۔ گھر والوں کو بھی اس ٹیری کے جاگ جانے کی اطلاع دی گئی جو پر خوشی سے نہال تھے۔

ٹیری نے کوما سے جاگنے کے بعد اپنی والدہ کا نام پکارا اس کے بعد کولڈ ڈرنک مانگی اور ایک گلاس دودھ کا مانگا تھا۔ اس نوجوان کی کہانی پورے امریکہ میں مشہور ہوگئی تھی۔

مگر ڈاکٹرز کا ٹیری کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کا دماغ وہیں پھسن گیا تھا جب وہ کوما میں گیا تھا۔ یعنی اس کا دماغ اب بھی 1984 کے دور میں تھا۔ اس کا پورا جسم حرکت نہیں کرتا تھا۔ ٹیری ذہنی طور پر بہت کمزور ہوگیا تھا اور جسم نے بھی اس کا ساتھ دینا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے رواں سال اس کی موت واقع ہوگئی۔

19 Sal Koma Mein Rehne Wala Shakhs

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 19 Sal Koma Mein Rehne Wala Shakhs and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 19 Sal Koma Mein Rehne Wala Shakhs to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1961 Views   |   16 Apr 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

19 سال کوما میں رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا ۔۔ اس آدمی کے ساتھ ایسا کونسا واقعہ پیش آیا تھا کہ اس نے اپنے 19 سال بستر پر کوما میں گزار دئے؟

19 سال کوما میں رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا ۔۔ اس آدمی کے ساتھ ایسا کونسا واقعہ پیش آیا تھا کہ اس نے اپنے 19 سال بستر پر کوما میں گزار دئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 19 سال کوما میں رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا ۔۔ اس آدمی کے ساتھ ایسا کونسا واقعہ پیش آیا تھا کہ اس نے اپنے 19 سال بستر پر کوما میں گزار دئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔