جگر کو تندرست رکھنے والی غذائیں

جگر کو تندرست رکھنے والی غذائیں
جگر ہماری جسم کا سب سے اہم عضوء ہے جو ہمارے جسم کے بہت سے فنکشنز کو کنٹرول کرتا ہے جیسے کہ ہاضمہ ، خون میں نیوٹرنٹس کاجذب کرنا ، خون کے سر خ سیلز کو صحیح کرنا ، خون صاف کرنا ، مختلف کیمیکل پیدا کرنا جو ہمارے جسم کے لیے ضروری ہیں ۔جگر جسم کا دوسرا بڑاعضوء بھی ہے
اکثر ہمارے لائف اسٹائل اور کھانے کی غلط روٹین یا ناقص غذا کی وجہ سے ہمارا جگر متاثر ہوتا ہے ۔ جگر کے متاثر ہونے کی وجہ سے ہمارے جسم کے بہت سے فنکشنزٹھیک نہیں ہوپاتے ۔ یہاں ہم کچھ ایسی غذاؤں کی بات کریں جن کے استعمال سے ہمارا جگر تندرست رہے گا اور ہمارے جسم کے تمام اعضاء ٹھیک طرح کام کریں گے ۔

۱۔ لہسن :
Detoxificationآپ کے جسم کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ آپ کے تمام جسمانی اعضاء ٹھیک سے کام کریں ۔ جگر کو بھی ٹھیک سے کام کرنے کے لے Detoxificationکی ضرورت ہوتی ہے ۔Detoxification کا بہترین ذریعہ لہسن کو کہا جاتا ہے ۔ لہسن کے اندر ایک allicin نامیchemical پایا جاتا ہے جس کی جگر کو بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ روزانہ نہارمنہ ایک لہسن کا جوا ء کھائیں اور اپنے روز مرہ کے کھانوں میں ایک چائے کا چمچ لہسن ضرور شامل کریں اس سے آپ کا جگر اپنے تمام فنکشنز ٹھیک سے انجام دیتا ہے ۔

بروکلی :
بروکلی کوسلفر کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے ۔ جسم میں سلفر کی مقدار فیٹ کا کم کرتی ہے ، بروکلی کھانے سے جسم میں موجود فیٹس کم ہوتے ہیں اسی طرح سے ایک ہفتے میں دوبار بروکلی کھانے سے جگر میں چربی بڑھنے کا امکان نہیں رہتا ۔

سبز چائے :
سبز چائے ایک زبردست اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ جسم میں نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے ۔ سبز چائے میں موجود اجزاء جسم کے فنکشنز کو ریفریش کرتے ہیں اور اسی طرح جگر کے لیے سبز چائے ایک بہترین غذا ہے جو کہ جگر کے کینسر کو روکتی ہے ۔ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے پینے والے افراد میں جگر کے کینسر کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں ۔

ہلدی :
پیلے رنگ کا یہ مصالحہ جو عام طورپر ہر گھر میں دستیاب ہوتا ہے ہمارے جگر کے لیے بہت مفید ہے ۔ ہلدی میں اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل اور anti inflammatory خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ جگر کے ساتھ ساتھ اور بھی دوسرے اعضاء کے لیے بہت مفید ہیں ۔ روزانہ کے کھانے میں ہلدی کا استعمال جگر کے لیے بہت مفید ہے ۔ اپنے کھانے میں ایک یا دو چمچ ہلدی ضرور شامل کریں ۔

سیب :
چائنیز سائنسدانوں نے ریسرچ سے یہ بات ثابت کی ہے کہ سیب کے اندر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ آپ کے جسم کو آئرن مہیاکرتے ہیں ۔ آئرن کی مدد سے آپ کا جسم مضبوط ہوتاہے ۔ اس کے علاوہ سیب کھانے سے lipid profileبھی ٹھیک رہتی ہے ۔ سیب کھانے سے خون کا دورانیہ ٹھیک رہتا ہے ۔ اس لیے سیب جگر کے لیے ایک بہترین غذا ہے ۔

گریپ فروٹ :
گریپ فروٹ کے اندر چربی پگھلانے کے اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ جن کے جگر پر چربی بڑھ گئی ہے وہ روزانہ ایک پورے گریپ فروٹ کا فریش جوس ضرور پئیں ۔ اس سے چربی پگھلے گی اور جگر تندرست رہے گا اور تمام فنکشنز ٹھیک سے کام کریں گے ۔

Your liver is one of the most crucial glands and the second largest organ in your body. Detoxification is important to keep your liver healthy. Allicin is the main bio active compound that stimulates the liver to activate the enzymes that can flush out harmful substances. These healthy liver foods article is here to help you to maintain a good healthy liver.

6 Best Foods For Your Liver

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 6 Best Foods For Your Liver and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 6 Best Foods For Your Liver to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tazeen  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   96330 Views   |   18 Dec 2018
About the Author:

Tazeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

Very good

  • M.Ilyas.,

جگر کو تندرست رکھنے والی غذائیں

جگر کو تندرست رکھنے والی غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر کو تندرست رکھنے والی غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔