سونا، چاندی، پیسے اور ۔۔ اننت رادھیکا کی شادی سے پہلے مکیش اور نیتا امبانی نے غریب جوڑوں کی شادی کروادی

مکیش امبانی اور نیتا امبانی گزشتہ کئی ماہ سے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی مختلف تقریبات میں مصروف ہیں، بھارت کی سب سے بڑی اور مہنگی ترین شادی میں امبانی نے پیسہ پانی کی طرح بہایا ہے، اور اس سب میں وہ غریبوں کو نہیں بھولے۔

اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے، نیتا اور مکیش امبانی نے 2 جولائی کو مہاراشٹر کے پالگھر سے 50 سے زیادہ پسماندہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ممبئی میں ہوگی۔

اس دوران اجتماعی شادی کی تقریب، تھانے کے ریلائنس کارپوریٹ پارک میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 800 افراد نے جوڑوں کے خاندانوں کی نمائندگی کی۔ نیتا اور مکیش امبانی، آکاش امبانی اور شلوکا مہتا، اور ایشا امبانی اور آنند پیرامل کے ساتھ اس تقریب میں موجود تھے۔

ہر جوڑے کو سونے کے زیورات پیش کیے گئے جن میں منگل سوتر، شادی کی انگوٹھی اور ناک کی نتھ شامل تھی۔ اور چاندی کے زیورات بھی ملے، جیسے پیر کی انگوٹھیاں اور پازیب۔ اس کے علاوہ ہر دلہن کو اس کے استری دھن کے طور پر 1 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

جوڑوں کو گروسری اور گھریلو سامان بھی ملا جو ایک سال کے لیے کافی تھا، جس میں مختلف قسم کی 36 ضروری اشیاء اور برتن، آلات جیسے گیس کا چولہا، مکسر اور پنکھا، نیز ایک توشک اور تکیے شامل تھے۔

ایک عظیم الشان عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ مہمانوں کو وارلی قبیلے کے روایتی ترپا رقص کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا، جس نے شام کو ایک بھرپور ثقافتی تجربہ فراہم کیا۔

"انسانیت کی خدمت خدا کی خدمت ہے" جیسے اصول پر پختہ یقین رکھنے والے امبانی خاندان کی روایت ہے کہ وہ خاندان کے ہر بڑے موقع کی شروعات مستحق لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرکے کرتے ہیں، اس طرح کمیونٹی کے ساتھ ان کی وابستگی کو تقویت ملتی ہے۔

Ambani Family Organizing A Mass Wedding For Underprivileged Couples

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ambani Family Organizing A Mass Wedding For Underprivileged Couples and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ambani Family Organizing A Mass Wedding For Underprivileged Couples to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   796 Views   |   03 Jul 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سونا، چاندی، پیسے اور ۔۔ اننت رادھیکا کی شادی سے پہلے مکیش اور نیتا امبانی نے غریب جوڑوں کی شادی کروادی

سونا، چاندی، پیسے اور ۔۔ اننت رادھیکا کی شادی سے پہلے مکیش اور نیتا امبانی نے غریب جوڑوں کی شادی کروادی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونا، چاندی، پیسے اور ۔۔ اننت رادھیکا کی شادی سے پہلے مکیش اور نیتا امبانی نے غریب جوڑوں کی شادی کروادی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔