بچے ہوئے دودھ سے ہزاروں میں ملنے والا اصلی گھی گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں

اکثر لوگ جو گھر میں گھی بنانا جانتے ہیں ان سے بھی ایک غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ دودھ کی بالائی سے گھی بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے دودھ سے دہی بنائی جائے اور اس کے بعد گھی نکالا جائے۔ اس سلسلے میں روزانہ اہلے ہوئے دودھ کی بالائی کو چمچ سے نکال کر ایک شیشی میں جمع کرتے جائیں اور شیشی کو فریزر میں رکھیں جب اچھی خاصی بالائی جمع ہوجائے تو اسے نکال کر باہر رکھ دیں۔

روم ٹمپریچر پر آنے کے بعد اس بالائی کو ایک دیگچی میں نکال لیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچہ بھی مسلسل چلاتے رہیں تاکہ تیل اوپر نہ آئے ورنہ تیل دہی خراب کردے گا۔ جب بالائی ایک جان ہوجائے تو چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا ہونے رکھ دیں اور پھر اس دہی کو ایک شیشے کے برتن میں نکال کر اس میں دو چمچ دہی ڈال دیں اور پھر ڈھکن لگایم دیں۔ اس برتن کو موٹے کپڑے میں لپیٹ کر ایسے مقام پر رکھیں جہاں باہر کی ہوا نہ آتی ہو۔

ایک دن بعد اس برتن کو کھول کر دیکھیں گے تو بہترین دہی جم چکی ہوگی۔ اب اس دہی کو بلینڈر میں ڈال کر ایک گلاس ٹھنڈا پانی ڈالیں اور بلینڈر چلا دیں۔ دو منٹ تک مشین چلنے لے بعد اس میں سے اوپر کی جانب آیا مکھن نکال لیں۔ اس مکھن کو ایک پلیٹ میں رکھ کر 15منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں اور پھر ہاتھ سے دبا کر مکھن سے پانی نکال لیں۔

مکھن کے پیڑوں کو کڑاہی میں ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ اس آمیزے کو اتنا پکانا ہے کہ جھاگ ختم ہوجائے اور تیل سنہری رنگ کا ہوجائے اس کے بعد چولہا بند کردیں اور نتھار کر گھی الگ کرلیں۔

How To Make Desi Ghee From Milk Leftovers

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Make Desi Ghee From Milk Leftovers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Desi Ghee From Milk Leftovers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3534 Views   |   22 Nov 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

بچے ہوئے دودھ سے ہزاروں میں ملنے والا اصلی گھی گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں

بچے ہوئے دودھ سے ہزاروں میں ملنے والا اصلی گھی گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے ہوئے دودھ سے ہزاروں میں ملنے والا اصلی گھی گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔