لیموں کا چھلکا کھانے کے 6 فائدے ۔۔ اس قیمتی نسخے سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

لیموں کا استعمال ہر گھر میں ہر موسم اور ہروقت ہی کیا جاتا ہے، کچھ لوگ اس کو صبح پانی میں دال کر پینا پسند کرتے ہیں، کچھ سکنجبین بنا نے استعمال کرتے ہیں کچھ کھانوں میں اس کو ڈالنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ اس کے چھلکے کو کھاتے ہیں؟ کیوں چونک گئے نا ۔۔۔! جی ہاں لیموں کے چھلکے کھانا آپ کو کتنے فائدے پہنچا سکتا ہے یہ آپ نہیں جانتے ہوں گے، یہاں ہم آپ کو لیموں کے چھلکے کھانے کے ایسے 5 فائدے بتائیں گے جو آپ کو بھی حیران کردیں گے۔ میڈیکل سائنس کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اس کا چھلکا آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

غذائیت کا خزانہ:

کیا آپ جانتے ہیں کہ لیموں کا چھلکا وٹامن سی سے بھرپور ہے اگر اس کے چھلکے کا صرف 6 گرام بھی آپ روزانہ لیں تو یہ وٹامن سی کی آپ کے جسم کومطلوبہ مقدار کا 9 فیصد حاصل ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ اس میں فائبر، کیلشئیم، پوٹاشئیم اور میگنیشئیم بھی موجود ہے۔ جو آپ کی صحت کے لئے مفید ہیں۔

منہ کی بیماریوں میں مفید :

ہماری لاپرواہیوں کی وجہ سے ہمارے دانت خراب ہو جاتے ہیں یا منہ کی صحیح طور پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے منہ میں بدبو یا مسوڑھوں کی تکلیف یا دونتوں میں کیڑا وغیرہ لگ جاتا ہے۔ اگر اس کے چھلکے سے دانتوں کی اور مسوڑھوں کی صفائی کیا جائے تواسکی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ان تکالیف کا خاتمہ کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

ذیابیطس میں مفید:

لیموں کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ ڈی لائموننی اور وٹامن سی ہمارے جسم کے سیلز کو خرابی سے بچاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دل کے لئے بھی مفید اور ذیابیطس میں بھی مفید ہیں۔

فنگس کا خاتمہ:

لیموں میں جہاں بہت خصوصیات ہیں وہیں اس کا چھلکا بھی اس سے کم نہیں اس میں بھی اینٹی فنگل اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ جہاں اور کمال کرتا ہے وہیں جلد کی فنگس کا خاتمہ کرتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے:

لیموں کا چھلکا جہاں اور بہت سی خصوصیات اپنے اندر رکھے ہوئے ہے وہیں اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھا کر ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جن میں فلیوونائیڈز بھی شامل ہے ہمارے اندر موجود امیون سسٹم کو مضبوط کرتا ہے ، جس سے ہم کم بیمار ہوتے ہیں۔

پتے کی پتھری کو ختم کرنے میں مفید:

لیموں کے چھلکے میں موجودلایموننی آپ کے جسم میں موجود پتھری خاص کر پتے میں اگر پتھری موجود ہے تو اس کا خاتمہ کرنے میں مفید ہے۔ پتے کی پتھری میں مبتلا افراد اس قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ سے فائدہ اٹھا کر اپنی پتھری ختم کرسکتے ہیں۔

Lemon Ke Chilkon Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Ke Chilkon Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Ke Chilkon Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2872 Views   |   29 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

لیموں کا چھلکا کھانے کے 6 فائدے ۔۔ اس قیمتی نسخے سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

لیموں کا چھلکا کھانے کے 6 فائدے ۔۔ اس قیمتی نسخے سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں کا چھلکا کھانے کے 6 فائدے ۔۔ اس قیمتی نسخے سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔